National قومی خبریں

مولانا سید تنویر ہاشمی کے دہشت گرد گروپوں سے روابط کا الزام کی مذمت

الزام ثابت نہ ہونے پر یتنال کو سیاست سے سبکدوش ہو نا ہوگا۔عبدلمنان سیٹھ


بیدر(پی ایم ڈبلیو نیوز)۔بیجا پور کے رکن اسمبلی بی جے پی لیڈر بسون گوڑا پاٹل یتنال ہمیشہ مسلمانوں کے خلا ف شر انگیز اور زہرآلود بیانات دیتے ہیں انھوں نے پھر شر انگیز ی پھیلانے کیلئے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔ ممتاز عالم دین و صوفی مولانا سید تنویر ہاشمی بیجاپوررکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و صدر اہل سنت الجماعت کرناٹک ہیں جو کرناٹک میں معزز و با وقار شخصیات میں شمار کئے جاتے ہیں۔جن کی بلا لحاظ مذہو و ملت کافی مقبولیت ہے اور ساتھ ہی ساتھ سیکولر پسند انسان ہیں ۔ مولانا سید تنویر ہاشمی صاحب پربسون گوڑا پاٹل نے جو الزام لگایا ہے وہ بالکل غلط و احمقانہ بیان ہے ۔ان خیالات کا اِظہار جناب عبدالمنان سیٹھ ریاستی نائب صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس کمیٹی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے یتنال کے شرانگیز بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بسون گوڑا پاٹل یتنال ایک رکن اسمبلی ہوتے ہوئے ریاست میں امن و امان کو مکدر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنا چاہیئے ۔مولانا سید تنویر ہاشمی کے دہشت گرد گروپوں سے روابط ہونے کا بیان دے کر یتنال نے مسلم دشمنی کی انتہا کردی ہے چیف منسٹر سدرامیا کی ہبلی میں منعقدہ اولاد غوث الاعظم کانفرنس میں شرکت اور مسلمانوں کیلئے اگلے سال 10 ہزار کروڑ فراہم کرنے کے اعلان پر یتنال نے انتہائی گھٹیا ردعمل ظاہر کیا ہے یتنال نے ٹوئٹر پر مولانا سید تنویر ہاشمی کے ساتھ چیف منسٹر سدرامیا کے بشمول کانگریس قائدین کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ساتھ کانگریس کی صف بندی کرنے کی مذموم کوشش کی ہے یتنال نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو مکتوب لکھتے ہوئے مولانا سید تنویر ہاشمی کے دہشت گرد گروپوں سے روابط اور فنڈنگ کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے امیت شاہ کو فوری تحقیقات کروانے چاہیئے اور مولانا سید تنویر ہاشمی کے دہشت گرد گروپوں سے روابط کا الزام ثابت نہ ہونے کی صورت میں یتنال کو سیاست سے سبکدوش ہو نا ہوگا ۔

Related posts

BEL achieves record turnover of Rs. 19700 Crores

Paigam Madre Watan

“Dr. Nowhera Sheikh’s Vision for a Prosperous India” executed in Mumbai.

Paigam Madre Watan

سرکاری اسکیمات سے استفادہ کیلئے دستاویزات کی تکمیل لازمی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar