National قومی خبریں

مہاراشٹر میں پہلی بار طب نبوی پر منصورہ کیمپس میں منعقد پہلی انٹرنیشنل کانفرنس کا شاندار افتتاح

سعودی عربیہ, مصر اور سری لنکا کے ماہرین نے پیش کئے تحقیقی مقالے


مالیگاؤں (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر میں پہلی مرتبہ طب نبوی پر انٹرنیشنل کانفرنس جامعہ طبیہ کالج (یونانی میڈیکل کالج, منصورہ کیمپس مالیگاؤں) میں منعقد کی گئی ہے. اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب بروز پیر 11 نومبر 2023 کومنصورہ کیمپس کے آڈیٹوریم میں عمل میں آئی. اس کانفرنس میں ملک و بیرون ممالک کے سینکڑوں ریسرچ اسکالر و میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طلبہ نے شرکت کی. اس کانفرنس میں کل 600 مقالے موصول ہوئے جن میں سے منتخب مقالے پیش کئے جائیں گے اور معیاری جریدے میں شائع بھی کئے جائیں گے. افتتاحی تقریب کے آغاز میں جامعہ محمدیہ کے چیئرمن جناب ارشد مختار ندوی نے مہمانان کرام کا استقبال کیا اور شرکاء سے خطاب کیا. انھوں نے کہا کہ طب نبوی پر انٹرنیشنل کانفرنس کا مقصد دور حاضر میں طب نبوی کی اہمیت و افادیت کو پیش کرنا اور اس قدیم طب کو ترقی و فروغ دینا ہے. نیز اس کانفرنس کے ذریعے مولانا مختار احمد ندوی رحمہ اللہ کی دیرینہ خواہش بھی پوری ہوئی. آئندہ سالوں میں بھی اسطرح کی کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا.
اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر یونس افتخار منشی (ڈائریکٹر, این آر آئی یو ایم ایس ڈی, حیدرآباد) نے شرکاء سے طب نبوی پر خطاب کیا اور انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرنے پر سراہنا کی. اس پروگرام میں شریک سعودی عربیہ کے سینئر ریسرچ اسکالر الشیخ ڈاکٹر فائز بن محمد القثامی نے قرآن مجید کی روشنی میں شہد کے فوائد پر عربی میں تحقیقی مقالہ پیش کیا. جس کا اردو ترجمہ معاون شاہ نواز احمد نے بخوبی پیش کیا. بعد ازاں مقررین خصوصی میں ڈاکٹر احمد غفار فوزی حجازی(مصر) اور ڈاکٹر سید محمد نورالامین (سری لنکا) نے تحقیقی مقالے پیش کئے. بعد ازاں ڈاکٹر رضی الاسلام  ندوی (دہلی) نے طب نبوی کا فلسفہ پر اظہاروخیال کیا.  اس کانفرنس کے اغراض و مقاصد کنوینر ڈاکٹر جاوید احمد خان نے پیش کیے. اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے معہ ترجمہ ہوا. اس موقع پر آل انڈیا ٹاپر ڈاکٹرانصاری الفیہ کو جامعہ محمدیہ ادارہ کی جانب سے ایوارڈ پیش کیا گیا. پروگرام کے اخیر میں یونانی میڈیکل کالج کی طالبات نے جامعہ کا ترانہ پڑھا بعد اس کے راشٹر گیت بھی پیش کیا گیا. ڈاکٹر محمد زبیر نے ادارہ کی جانب سے اس افتتاحی پروگرام میں تشریف لائے تمام مہمانان و شرکاء کا شکریہ ادا کیا.

Related posts

بیرون ملک سے جموں وکشمیر میں کروڑوں ڈالر کا حوالہ بھیج کر کشمیریوں کو آپس میں لڑوا کر ممبئی کی خوجہ شیعہ جماعت کے صدر علی شروف کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا بند کریں، مولانا راجانی

Paigam Madre Watan

हीरा ग्रुप : भूमि हथियाने के खिलाफ न्याय और सुरक्षा की मांग

Paigam Madre Watan

جواہر بال منچ تمل ناڈو کوآرڈنیٹر محمد مزمل کو ان کے خدما ت کے اعتراف میں اعزاز

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar