National قومی خبریں

میرا روڈ سوسائٹی میں قربانی سے قبل بکروں کی آمد پر ہنگامہ آرائی کی اسمبلی میں گونج

فرقہ پرستی کے سبب سوسائیٹیوں میں کتے پالنے کی اجازت لیکن بکروں کی آمد ممنوعہ  کیوں: اعظمی کا سوال, مالیگاؤں میں پاورلوم صنعتیں بجلی سمیت دیگر مسائل سے دوچار, جلد ہی مالیگاؤں اور بھیونڈی کے مسائل پر میٹنگ منعقد کر نے کا وزیر ٹیکسائیل چندر کانت پاٹل کی ایوان میں یقین دہانی


ممبئی(پی ایم ڈبلیو نیوز) ممبئی میں میرا روڈ کی سوسائٹی میں قربان سے قبل بکروں کی آمد پر ہنگامہ آرائی کا مسئلہ آج ایوان اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے پیش کر تے ہوئے اس پر سخت اعتراض درج کروایا اور کہا کہ سوسائیٹیوں میں کتے کی پرورش کی جاتی ہے لیکن بکروں کو  سوسائیٹی میں لانے کی اجازت کیوں نہیں ہے جبکہ بکرا بھی ایک پالتو جانور ہے پھر بکروں کی آمد سوسائیٹیوں میں ممنوعہ کیوں ہے کسان بکرا پالتے ہیں کتے کے کاٹنے کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ انسان کیلئے مضر بھی ہے اس کے باوجود اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اگر کوئی بکرا پالتا ہے تو اس پر اعتراض کر تے ہوئے ہنگامہ برپا کیا جاتا ہے یہ فرقہ پرستی ہے اور اس فرقہ پرستی پر قدغن لگانے کی ضرورت ہے میرا روڈ میں چار سوسائیٹیاں ہیں جس میں تمام مذاہب کے پیروکار اپنے تہوار اور رسم ورواج سوسائٹی میں مناتے ہیں لیکن مسلمانوں کو اپنی تقریبات اور تہوار منانے سے محروم رکھا جارہا ہے یہ صرف متعصبانہ رویہ کی وجہ سے ہوتا ہے اس پر اقلیتی  وزیر  عبدالستار کو توجہ دینی چاہئے اس قسم کے حالات سے کشیدگی پیداہوتی ہے اعظمی نے کہا کہ بکرا پر واویلا مچانا سراسر غلط ہے۔
اعظمی نے مالیگاؤں کے ٹیکسائیل کی حالت زار پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ہینڈلوم کیلئے ویتن بیما فراہم کیا جاتا ہے اسے دوبارہ شروع کیا جائے کیونکہ پاورلوم صنعت خستہ حالی کا شکار ہے اس صنعت سے وابستگان کو اس وقت پریشانی  کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب چھ  چھ ماہ تک بجلی کمپنی ابجلی کی بل تک نہیں فراہم کرتی اور پھر چھ ماہ بعد بل وصول کیا جاتا ہے تو اس مناسبت سے ایک ہزار یونٹ سے سبسڈی منہا کر لیا جاتا ہے یہ ایک طرح کا گھوٹالہ ہے اس کے ساتھ ہی مالیگاؤں میں پاورلوم کیلئے نیا بجلی کنکشن فراہم نہیں کیا جارہا ہے جس سے پاورلوم صنعت متاثر ہوئی ہے نیا کنکشن کیلئے یہ دلیل دی جاتی ہے کہ سب اسٹیشن کے قیام کے بعد نیا کنکشن دستیاب ہوگا اس پر وزیر چندر کانت پاٹل نے کہا کہ مالیگاؤں اور بھیونڈی میں دورہ کے بعد اس متعلق جلد ہی میٹنگ طلب کی جائے گی اور بجلی کمپنی سے تفصیلات طلب کی جائے گی کہ وہ چھ  چھ ماہ تک بل کیوں نہیں فراہم کر تی ہے اس پر جلد ہی مالیگاؤں اور بھیونڈی میں بجلی محکمہ کی میٹنگ منعقد ہوگی اور مذکورہ بالا مسائل کو حل کیا جائے گا۔

Related posts

پنجاب اردواکیڈمی کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات واعزازات انعقاد

Paigam Madre Watan

گجرات کی سنگھی حکومت کو برطرف کرنے کا مطالبہ

Paigam Madre Watan

آہ استاذ محترم شیخ عبید اللہ طیب مکی آج بتاریخ 21فروری 2024 کو انتقال کرگئے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar