دہلی(پی ایم ڈبلیو نیوز)مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/جمادی الاولیٰ ۱۴۴۵ھ مطابق ۱۴؍ دسمبر۲۰۲۳ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ جمادی الاخری ۱۴۴۵ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ چنانچہ بعض صوبوں سے رؤیت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر یں موصول ہوئیں۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کل مورخہ ۱۵؍دسمبر بروز جمعہ ماہ جمادی الاخری کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ
previous post
next post
Related posts
Click to comment