Delhi دہلی

مرکزی بی جے پی حکومت پارلیمنٹ کے ارکان کے لیے بھی تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام ۔ ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی (پی ایم ڈبلیو نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مرکزی بی جے پی حکومت پارلیمنٹ کے ارکان کے تحفظ تک کو یقینی بنانے میں ناکام ہوئی ہے۔ سال 2001کے پارلیمنٹ پر حملے کی 13ویں برسی کے دوسرے دن پارلیمنٹ ہائوس میںپیش آنے والا دل دہلادینے والا اقعہ پارلیمنٹ اور ملک کی سلامتی کے حوالے سے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ جو حکمران اپنے تحفظ کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں وہ ملک اور اس کے عوام کو کیسے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں ؟۔ حکمران بی جے پی جس کے پاس ملک اور اس کے شہریوں کی ترقی یا ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات وغیرہ کے بارے میں رائے دہندگان کے سامنے پیش کرنے کے لیے کوئی کارنامہ ہیں ہے۔ اب تک عام انتخابت میں بی جے پی "قومی سلامتی خطرے میں ہے”کا سہارا لیتی آرہی ہے۔ یہی ان کا ٹرمپ کارڈ ہے اور وہ منظم ‘دہشت گردانہ ‘حملوں کے ذریعے لوگوں کو اس پر یقین دلاتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس کے اندر کا واقعہ آئندہ 2024کے عام انتخابات کے لیے پردہ اٹھانے والا معلوم ہوتا ہے۔ لوگوں کو یقین کرنا چاہئے کہ دھوئیں کے کنستر اٹھائے ہوئے دو نوجوان بغیر پکڑے گئے تمام سیکورٹی چیک پاس پار کر گئے اور ایوان میں داخل ہوگئے جسے ہائی سیکورٹی کے ساتھ تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ کے جاری کردہ پاس کے ساتھ ہی نوجوان ایوان میں داخل ہوئے ۔ اس واقعہ کو صرف سیکورٹی کی خلاف ورزی نہیں سمجھا جاسکتا ہے، یہ ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت کو اس واقعے کو ہلکے سے نہیں لینا چاہئے ، اور اسے اس واقعے کے پیچھے چھپے اسرار سے پردہ اٹھانا چاہئے اور نہ صرف قانون سازوں بلکہ ملک کے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہئے ۔

Related posts

BLP अध्यक्ष डॉ रायज़ादा ने राज्य और केन्द्र सरकार को दिल्ली की प्रदुषित हवा के लिए जिम्मेदारी ठहराया

Paigam Madre Watan

Holiday for Eid al-Adha at Jamia Niswan Al-Salafiyah, Tirupati

Paigam Madre Watan

عوام کو روزگار فراہم کرنے کے امکانات کی جانب ایم ای پی کا پیشہ وارانہ تربیتی اقدامات کو فروغ دینے کا عہد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar