Delhi دہلی

یونانی طریقہ علاج میں خدمات کے موضوع پررامپور شہر میں ہوا سمینار کاانعقاد

حکیم اعظم خان رامپوری کے نام سے رضا لائبریری میں ایک لٹریری یونٹ قائم کی جائے: ڈاکٹر سید احمدخان


لیٹریری مرکز قائم ہو تاکہ ادبی تقریبات کا سلسلہ بھی قائم ہوسکے ۔: حکیم رشاد الاسلام


نئی دہلی(پی ایم ڈبلیو نیوز)آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آریوایم) رضا لائبریری، رامپور میں حکیم اعظم خاں رامپوری لٹریری مرکز قائم کرے۔ ڈاکٹر سید احمد خان نے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس، اتر پردیش کی جانب سے اعظم خان رامپوری کی یونانی طریقہ علاج میں خدمات کے موضوع پر منعقد ایک سیمینار میں یہ مطالبہ کیا۔ اس سیمینار کی صدارت آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبدالجبار نے کی۔ اس سیمینار میں حکیم اعظم خان رامپوری ایوارڈ حکیم الغربا’حافظ حکیم ڈاکٹر انوار الحسن کو دیا گیا اور دوسرا ایوارڈ آیوش یکجہتی ایوارڈ شہر کے مشہور ڈاکٹر وی وی شر ما کو دیا گیا۔ ثناء ہربل پرائیویٹ لمیٹڈ دہلی، الحکمہ فارمیسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رضا خان، حاذق ریمیڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالمجید کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف جے ڈی، سابق سربراہ شعبہ یونانی طب، جامعہ ہمدرد د بلی اور ڈاکٹر حسین خان، سابق ڈائر یکٹر یونانی خدمات حکومت راجستھان اور حکیم اعظم خان رامپوری کے پوتے ڈاکٹر شارق اعظم خان اس سیمینار میں بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ ڈاکٹر نفاست علی خاں پرنسپل اسٹیٹ تحمیل الطب کا لج لکھنو، ڈاکٹر سعود علی خان سابق پرنسپل اجمل خان طبیہ کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، ڈاکٹر طارق یو صدیقی نائب صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اتر پردیش، ڈاکٹر شجاع الدین نائب صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اتر پردیش، ڈاکٹر خالد حسن خان چیرمین نیما رام پور بھی موجود تھے۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن رضا لائبریری، رامپور میں حکیم اعظم خاں رامپوری لٹریری مرکز قائم کرے۔ اس سیمینار میں اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، دہلی وغیرہ ریاستوں سے بڑی تعداد میں یونانی طریقہ علاج کے ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ حکیم رشادالاسلام الہ آبادفارمیسی کے شعبے سے جڑے ہیں، اردو زبان وادب اور تہذیب وثقافت کی بقا میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسی لئے ڈاکٹر سید احمد خان کے مطالبہ میں آپ بھی خاصی دلچسپی رکھتے ہیں ،اور چاہتے ہیں کہ حکیم اعظم خاں رامپوری لیٹریری مرکز قائم ہو تاکہ ادبی تقریبات کا سلسلہ بھی قائم ہوسکے ۔ اس موقع پر حکیم رشادالاسلام الہ آبادکو بھی اس موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس، اتر پردیش کے صدر ڈاکٹر سید محمد اعجاز نے کہا کہ بریلی ضلع میں قائم ہونے والے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے کام میں تیزی لائی جائے اور سال 2023-24 میں یہاں اوپی ڈی شروع کی جائے۔ مشہور شاعر ڈاکٹر افروز طالب اور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس، اتر پردیش کے نائب صدر ڈاکٹر محمد عبد السلام نے مشترکہ طور پر سیمینار کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس، رامپور کے سرپرست ڈاکٹر مہدی حسن ضلع صدر ڈاکٹرمحمد کاشف،سکریٹری ڈاکٹر محمود عثمانی نے تمام مہمانوں کا شکر ادا کیا۔

Related posts

کیجریوال حکومت کی جدوجہد کامیاب، اساتذہ کے تبادلے رکے، بی جے پی کی انا ہار گئی: دلیپ پانڈے

Paigam Madre Watan

بڑھتی ہوئی آلودگی کے مسئلے کے پیش نظر، سی اے کیو ایم کے حکم پر دہلی میں گریپ کی پابندی کے تیسرے مرحلے کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا

Paigam Madre Watan

آکاش وانی دلی کے سرو بھاشا کوی سمیلن 2024 میں فوزیہ رباب اردو زبان کی نمائندگی کے لیے منتخب

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar