Delhi دہلی

پٹیل نگر علاقے میں ترقییاتی کام جاری ہیں : راج کمار آنند

عوام کو ہر روز نئے تحفے مل رہے ہیں


نئی دہلی،(پی ایم ڈبلیو نیوز)پٹیل نگر علاقے کے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے، آج علاقائی ایم ایل اے اور دہلی حکومت میں کابینہ وزیر، راج کمار آنند نے کئی بڑے کام کا افتتاح کیا اور ترقیاتی کاموں کو لوگوں کے نام وقف کیا۔ آج پٹیل نگر اسمبلی میں طویل عرصے سے زیر التوا کاموں کو تیز کیا ۔نہرو نگر گلی نمبر 13 اور 14، کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والی آر ایم سی روڈ اور سیوریج لائن کا افتتاح کیا گیا اور گزشتہ ہفتہ ڈکشٹ میٹریل سے پریم نگر ریلوے پھاٹک تک آر ایم سی روڈ کا افتتاح کیا گیا۔پٹیل نگر علاقہ کی ترقی کا سلسلہ جاری ہے، علاقہ کے لوگوں کو آئے روز نئے تحفے دے رہے ہیں۔ افتتاح کرتے ہوئے اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ کیجریوال حکومت عوامی بہبود کے کاموں کو ترجیح دیتے ہوئے عوام کی تمام پریشانیوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ہمارے لیے عوامی مفادسب سے اہم ہیں اور ہم ضمانت کے ساتھ ان سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرتے ہیں۔پٹیل نگر میں ترقیاتی کام بہت تیزی سے چل رہے ہیں اور مستقبل میں بھی دوگنی رفتار سے کام کیا جائے گا۔ ٹیم کیجریوال کا مقصد علاقے کی تیزی سے ترقی کرنا اور اسے شاندار بنانا ہے۔ پٹیل نگر میں ترقی کی رفتار رکنے والی نہیں ہے۔

 

Related posts

دلت مخالف بی جے پی نے ایم سی ڈی میئر کے انتخاب کو منسوخ کرکے آئین کا قتل کیا: اے اے پی

Paigam Madre Watan

دوسری پارٹیوں کے لیڈر اقتدار میں آکر صرف اپنے بچوں کا مستقبل بناتے ہیں لیکن ہم آپ کے تمام بچوں کا مستقبل بناتے ہیں: کیجریوال

Paigam Madre Watan

شاہین باغ ٹھوکر ७نمبر ७  7کی پلیا ں کی تعمیر نہ ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar