Education تعلیم

مانو نیوکلیئر میڈیسن میں پی جی کورس شروع کرنے کوشاں

میڈیکل ٹیکنالوجی پر مبنی کورسس کے لیے یادداشت مفاہمت۔ ڈاکٹر نمرتا کا خطاب


حیدرآباد: 28؍ دسمبر (پریس نوٹ) نیوکلیئر میڈیسن ٹیکنالوجسٹس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نیوکلیئر میڈیسن میں پی جی کورس کا آغاز کرتی ہے تو اومیگا ہاسپٹلس یونیورسٹی کا ہر ممکنہ تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سی ایچ نمرتا، چیف ایگزیکیٹو آفیسر کم میڈیکل ڈائرکٹر اومیگا ہاسپٹلس نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور اومیگا ہاسٹل کے درمیان کل ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کرنے کے بعد کیا۔ یہ مفاہمت یونیورسٹی کی جانب سے جاریہ تعلیمی سال سے شروع ہونے والے پی جی پروگرام ایم ووک (میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی و میڈیکل لیباریٹری ٹیکنالوجی) کے لیے کی گئی ہے۔مانو اومیگا ہاسپٹل کے اشتراک سے انڈر گریجویٹ کورسز کا بھی آغاز کرنے جارہا ہے۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار ، مانو اور ڈاکٹر سی ایچ نمرتانے یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی پروفیسر سید عین الحسن بھی موجود تھے۔
پروفیسر سید عین الحسن نے ڈاکٹر نمرتا کے مشوروں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اومیگا ہاسپٹلس کے اشتراک سے مانو بی ووک نرسنگ کورس کا آغاز کیا جائے گا۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے کہا کہ صحت سے متعلق ووکیشنل کورسس کی بڑی تعداد میں کورسس کا آغاز کے لیے ایک اور اجلاس منعقد ہوگا۔ پروفیسر ایس مقبول احمد، نوڈل آفیسر نے یادداشت مفاہمت کے اغراض و مقاصد پر مختصر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول برائے سائنسی علوم اگلے تعلیمی سال سے نئے یو جی اور پی جی کورسس کا آغاز کرے گا۔ ان میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجی، نیوکلیئر میڈیسن شامل ہیں۔ پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I، پروفیسرسلمان احمد خان، ڈین اسکول برائے سائنسی علوم، پروفیسر سید نجم الحسن، ریاضی اس موقع پر موجود تھے۔


شعبہ تعلیم و تربیت کے زائد از 180 طلبہ کی بطور استاد تقرر


بہار پبلک سروس کمیشن (BPSC) کے اساتذہ کی بھرتی کے امتحان میں شعبۂ تعلیم و تربیت ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈی ایل ایڈ، بی ایڈ، ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی کے تقریباً 180 سے زیادہ طلباء و طالبات  نے مختلف مضامین جیسے اردو،ریاضی، سائنس، سماجی علوم اور زبانوں کے تدریسی عہدوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ جس میںمحمد شاہد رضا نے سینئر سکنڈری(12-11) میں اردو سبجیکٹ کے لیے اول مقام حاصل کیا۔ ان تمام طلبہ نے شعبۂ تعلیم و تربیت مانو کا نام روشن کیا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ریاست اور ملک  میں تعلیمی منظرنامے کو بڑھانے کی طرف ایک مثبت پیش رفت کی بھی نشاندہی کرتی ہے اور ساتھ ہی شعبۂ تعلیم و تربیت کے کردار کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ اس موقع پر ڈین اسکول آف ایجوکیشن پروفیسر ایم ونجا، صدر شعبۂ تعلیم و تربیت پروفیسر شاہین الطاف شیخ، پروفیسر صدیقی محمد محمود (او ایس ڈی-2) اور شعبۂ تعلیم و تربیت کے تمام اساتذہ نے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

Related posts

اردو یونیورسٹی اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ، ترکیہ کے درمیان یادداشت مفاہمت

Paigam Madre Watan

ڈیجیٹلائزیشن ،نیو میڈیا اور ویڈیوگیم تہذیب پر مانو میں دو روزہ عالمی کانفرنس کا اختتام

Paigam Madre Watan

بزمِ جامعہ کے زیرِ اہتمام تازہ واردان شعبۂ اردو کو استقبالیہ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar