Education تعلیم

جشن یوم یونانی 2024 کے موقع پراسٹیٹ تکمیل الطب کالج،لکھنؤ میں مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد

ہند وستانی طب میںدبستان لکھنؤ کی نمائندگی کرنے والے معروف و مشہور طبی ادارہ اسٹیٹ تکمیل الطب کالج، لکھنؤ میں مؤرخہ 8 ؍فروری سے جشن یوم یونانی 2024 کو نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔آج کا پروگرام اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ کالج کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے طلبا نے ’ طب یونانی ماضی،حال اور مستقبل کے تناظر میں ‘ کے عنوان سے منعقد ڈبیٹ کے مقابلہ جاتی پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس پروگرام میں پروفیسر عطاء اللہ خاں اور پروفیسر صفیہ لوکھنڈے نے جج کے فرائض انجام دیئے۔ ججز حضرات نے اردو ڈبیٹ میں اول،دوم وسوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے نام کا اعلان کیا۔صائمہ پروین،طیبہ عامر اورشانو بابو نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کئے۔ انگریزی ڈبیٹ میں ذوالنین،عرشی اور علینہ نیز عاصم طاہر نے اول،دوم اور پوشین حاصل کئے۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر عبد اللہ پی جی اسکالر کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض حکیم شمیم ارشاد اعظمی اور ڈاکٹر گلناز فاطمہ نے انجام دیئے۔کالج کے نوجوان و فعال پرنسپل پروفیسر حکیم عبد القوی نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمانوں کا تعارف کرایا۔ اور جشن یوم یونانی کی غرض و غایت کو تفصیل سے پیش کیا۔ اس کے علاوہ کالج کے اندر علمی و تحقیقی ماحول کو پروان چڑھانے اور طب یونانی کے فروغ کے لئے لکھنؤ اور نواحی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے سلسلہ کو وسعت دینے اور کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے ہرممکنہ سہولت فراہم کرنے کاوعدہ کیا۔اس کے علاوہ پروفیسر عبدالقوی نے گیارہویں صدی کے مشہور طبیب اور عظیم سرجن حکیم ابو القاسم زہراوی پر سیمینار کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔ اس پروگرام میں بحیثیت صدر پروفیسر نفاست علی انصاری نے شرکت فرمائی۔ ڈاکٹر عبد المعید صدر (NUDWA) نے مہمان اعزازی اور جناب محمد خالدصدر (ISHU Foundation) نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے جلسہ کو رونق بخشی ۔ ڈاکٹر عبد المعید نے حکیم اجمل خاں کی فنی خدمات اور عصر حاضر میں طب یونانی کو در پیش چیلنجز اور ان کے مقابلہ کے بارے میں گفتگو فرمائی۔ جناب محمد خالد صدیقی نے حکیم اجمل خاں کی زندگی کے عملی پہلو کو روشن کیا۔ صدر جلسہ پروفیسر نفاست علی انصاری نے پرو گرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طب یونانی کے طریقہ علاج کو عام کرنے پر زور دیا۔پروگرام کے آخر میں پروفیسر سید فضل الرحمن کاظمی نے اظہار تشکر پیش کیا۔ اس پروگرام میں کالج کے اساتذہ ، طلبا و طالبات اور غیر تدریسی عملہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Related posts

اردو یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی اردو سوشل سائنس کانگریس کا آج افتتاح

Paigam Madre Watan

نعتیہ شاعری پر یہ نمائش اہلِ علم کے ذوقِ مطالعہ کو مہمیز کرے گی: پروفیسر اخترالواسع

Paigam Madre Watan

ادباء و شعراء اعلیٰ قدروں کی مدبرانہ انداز میں رہنمائی کریں

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar