National قومی خبریں

 ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے متعلقہ اداروں کے کلینڈر کا ممبئی میں اجرا

ہماری رہنما کا قدم مضبوط کرنے کیلئے ہم ہر محاذ پر مستعد: سنیتا


نئی دہلی (نیوز ریلیز: مطیع الرحمن عزیز)ہماری قائد و رہنما عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا قدم ہم ہر محاذ پر مضبوط کرتے ہوئے چلیں گے۔ کیونکہ جب بھی انقلاب برپا ہوتا ہے تو پہل محض ایک شخصیت کے ذریعہ ہوتی ہے۔ اور جب ان کے عزائم کو لوگ ماننے اور جاننے اور سمجھنے لگتے ہیں تو یہی اقدامات تاریخی معیار پر اترتے جاتے ہیں۔ ہم ہماری قائد و رہنما عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے ہر قدم پر سینہ سپر ہیں اور ان کے پیغامات کو عام و خاص تک پہنچاتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی مہاراشٹر صدر محترمہ سنیتا تاپسندیہ جی نے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے منسلکہ اداروں کے کلینڈر اجرا کے وقت کیا۔ اس تقریب کلینڈر اجرا میں سنیتا تاپسندیہ جی کے علاوہ دادا صاحب لوکھنڈے شولا پور ضلع صدر، آرتی پاگیرے ناسک ضلع صدر، سوجاتا جی پوئی ضلع صدر، ایڈوکیٹ تامبولی سر ممبئی لیگل ایڈوائزر اور گاﺅڈے سر نے بھی شرکت کرکے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان تفصیلات کی جانکاری مطیع الرحمن عزیز نے دی ہے۔
مطیع الرحمن عزیز نے مزید بتایا کہ اس طرح کے بہت سارے کارہائے نمایاں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی سرکردگی میں کیا جا رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس طرح کے ہزاروں اور لاکھوں امور ہیں جن کو انجام دینا باقی ہے، جنہیں وقت کے ساتھ ساتھ تکمیل کو پہنچایا جائے گا۔ سماجی کارکن کے طور پر مشہور عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے عزائم میں وہ تمام ملک بھر کے امور اور پیچیدگیاں شامل ہیں جنہیں بہت پہلے انجام دے دئے جانے چاہئے ، لیکن ہمارے ملک کی بدقسمتی کہ پیارے وطن کو وہ جگر والے لوگ حاصل نہ ہو سکے۔ تفصیلی طور پر بتایا گیا کہ بچوں کی تعلیم کے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنا۔ خاص طور پر ملک کے ان حصوں میں تعلیمی مراکز کا قیام کرنا جہاں تعلیم کی شرح کم ہے یا معیار کے مطابق نہیں ہے۔ ان طلباءمیں اعلیٰ تعلیم کے لیے بیداری اور حوصلہ افزائی کرنا جو اپنی انتہائی غربت کی وجہ سے درمیان میں ہی تعلیم چھوڑ دیتے ہیں۔ انتخابات عوامی مسائل اور ترقی کی بنیاد پر لڑنے کیلئے لوگوں کے اندر بیداری پیدا کرنا۔ خواتین کو ترقی کے سفر میں بہتر زندگی گزارنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں پراعتماد بنا کر تعلیم یافتہ ، ہنر مند اور خود انحصار بنانا۔ رشوت خوری اور بدعنوانی کے خلاف جدید ٹیکنا لوجی کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کرنا۔ ملک کے تمام طبقہ کے لوگوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کا احساس پیدا کرنا، کیونکہ ہمارا ملک مختلف مذاہب اور مختلف ثقافتوں اور روایات کا ملک اور امن کا گہوارہ ہے۔بینکوں کی طرف سے لوگوں کو سود پر قرض کی لعنت کو ختم کرنا اور ان کے درمیان سود سے پاک قرضوں کے نظام کو متعارف کرانے کیلئے لوگوں کے درمیان تعاون کا جذبہ پیدا کرنا۔ہر ممکن طریقے سے لوگوں کو آئین کے بارے میں معلومات فراہم کرنا، جس میں ان کو بھارت کے آئین کے تحت دیے گئے دوسرے تمام شہریوں کی طرح برابر کے حقوق ملتے ہیں، اور انہیں اپنے بنیادی حقوق کے بارے میں سب کچھ جاننے کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنا تاکہ وہ وقت پر اپنے حقوق کو حاصل کر سکیں اور ترقی کی رفتار میں خود کو شامل کر سکیں۔
تعلیم یافتہ بے روزگار افراد کو ملازمت سے منسلک کرنے کے لئے ماحول تیار کرنا۔دیہاتوں، محلوں، قصبوں، شہروں وغیرہ میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومت سے تعاون کرنا کیونکہ امن اور ہم آہنگی آپسی بھائی چارہ ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے بنیادی چیز ہے جسے برقرار رکھنے اور فروغ دینے کی بہت سخت ضرورت ہے۔ایسی کالونیوںیا علاقوں میں پینے کے صاف پانی کا مناسب انتظام کرنا جہاں انتظامیہ کی طرف سے پینے کا پانی مناسب طریقے سے فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔سود کی لعنت کے رواج کو ختم کرکے بغیر سود کے قرض فراہم کرانا اور آگے بڑھنے کی کوشش کرنے والوں کو ہر ممکن طریقے سے ان کی ضروریات میں مدد فراہم کرنا ہے۔ایسے لوگوں کو قانونی مدد فراہم کرنا جو ملک کی مختلف جیلوں میں قید ہیں اور اپنی غربت کی وجہ سے وہ کورٹ کچہری کے اخراجات کو برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، ان کو مالی تعاون کے ساتھ قانونی مدد فراہم کرنا۔غریب اور محتاج لوگوں کو بہترین تجاویز اور بہترین مشورے دینا تاکہ مہنگائی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ان کو مدد فراہم کی جاسکے، کیونکہ اس وقت مہنگائی انتہائی سنگین مسئلہ ہے اور ملک کا ہر شخص مہنگائی سے متاثر ہورہا ہے۔ شراب اور دوسری نشیلی چیزوںکے استعمال کے نقصانات اور اس کے استعمال کے خوفناک نتائج کے بارے میں آگاہ کرنا، ساتھ ہی ساتھ انہیں ان اشیاءکا استعمال نہ کرنے اور اس سے بچاﺅ کے لئے رہنمائی کرنا۔

Related posts

ڈاکٹر امام اعظم ، ریجنل ڈائرکٹر کولکتہ ، مانو کا انتقال

Paigam Madre Watan

حیدر آباد : ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے منسلکہ اداروں کے کلینڈر کا اجرا

Paigam Madre Watan

جامعہ ابوبکر الصدیق الاسلامیہ، بہار میںیوم جمہوریہ کا جشن نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایاگیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar