International بین الاقوامی خبریں

وطن عزیز نیپال میں ایک عظیم مسابقہ کا انعقاد

پوری امت مسلمہ پر مملکت سعودی عرب کے جو خدمات ہیں وہ ناقابلِ فراموش ہیں جس وجہ سے وہاں کی حکومت پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں اپنا مقام و مرتبہ رکھتی ہے مملکت توحید ہر کار ثواب میں دنیا کے ہر خطے کے مسلمانوں کو شریک کرتی ہے مملکت کی فیاضی سے ہمارا ملک نیپال بھی ہمیشہ سے مستفید ہوتا رہا ہے مملکت سعودی عرب نے اپنی خاص عنایت و کرم فرمائی سے کبھی بھی وطن عزیز کو فراموش نہیں کیا مسلسل کسی نہ کسی سطح پر اپنا تعاون جاری رکھتا ہے اس بار وطن عزیز نیپال میں مملکت سعودی عرب کی جانب سے حفظ قرآن کریم کا ایک عظیم الشان اور تاریخی مسابقہ ہونے جا رہا ہے یہ مسابقہ مملکت سعودی عرب کے زیر نگرانی ملک نیپال کے ایک باوقار اور معتبر پلیٹ فارم "مسلم آیوگ” کے زیر اہتمام ملکی سطح پر ہوگا جس کے تمام تر اخراجات اور مالی ذمہ داری مملکت سعودی عرب کے ذمے ہے اس مسابقے میں لڑکوں کے علاوہ لڑکیاں بھی حصہ لے سکتی ہیں ان کے لیے انتیسواں اور تیسواں پارہ مختص کیا گیا ہے اور ان کے لیئے بھی بہت ہی خاص اور حوصلہ افزا انعام رکھا گیا ہے اس لیئے تمام اہل وطن سے قلبی التماس ہے کہ اس عظیم الشان مسابقہ کو ہر ممکن سطح پر کامیاب بنائیں اور اپنے بچوں کو اس میں حصہ لینے پر ضرور ابھاریں اور ہر طرح کی سہولیات مہیا کریں.
اس موقع پر ہم سب سے پہلے اس ذاتِ لم یزل ولا یزال کی بارگاہ میں ہدیۂ شکر و امتنان پیش کرتے ہیں جس کی مرضی و منشا سے اس مسابقے کا انعقاد ہو رہا ہے بعدہ ہم شکر و سپاس کا حسین گلدستہ پیش کرتے ہیں سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہما اللہ کی خدمت میں جن کے احسانات اور خدمات پوری دنیا کے مسلمانوں پر تسلسل سے جاری و ساری ہیں ساتھ ہی ساتھ ہم شکر گزار ہیں دینی امور کی وزارت کے روح رواں ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ اور اپنے محسنین شیخ بدر بن ناصر العنزی اور شیخ عبداللطیف الکاتب حفظھم اللہ کے جن کی محنت و کاوش سے ہی یہ تمام امور انجام تک پہنچتے ہیں
دعا ہے اللہ تعالی تو ان سب کی حفاظت فرمائے، دشمنوں کے مکر و فریب سے اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ رکھے اور ان کی محنتوں اور کاوشوں کا اچھا صلہ دے آمین

Related posts

جمعیت علمائے اہل حدیث کی مسجد میں مملکة سعودی عرب کے داعي وزارة الشؤون الإسلامية بالدعوة والإرشاد فضیلة الشيخ سالم محمد المري نے نماز جمعہ پڑھایا

Paigam Madre Watan

نیتا امبانی متفقہ طور پر دوبارہ ’ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی‘ کی رکن منتخب ہوئیں

Paigam Madre Watan

*گستاخ  نبی کے خلاف جمعیت علمائے روتہٹ نیپال نے ‘سی ڈی او ‘کے پاس پیش کیا ایک میمورنڈم  اور حکومت سے کیا اس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar