International بین الاقوامی خبریں

مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب کے انتقال پر علمائے نیپال کے تعزیتی پیغامات

  (کاٹھمانڈو نیپال۔   گزشتہ سے پیوستہ 24/اپریل 2024ء کی تاریخ مسلمانوں کے لیے ایک سخت ترین تاریخ ثابت ہوئی۔   کیوں کہ اسی تاریخ کی صبح 6/بجے 76/سال کی عمر میں علمائے دیوبند کے سرخیل،دلائل و براہین میں یکتائے روزگار شخصیت کے حامل ،ہندوستان کے دو بڑے اداروں: دارالعلوم دیوبند،ندوة العلماء لکھنؤ کے رکن شوریٰ ،جمعیت علمائے ہند کے نائب صدر اور امام اہل سنت حضرت مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب عارضی دنیا سے دائمی دنیا کی طرف رحلت کرگئے ہیں:انا للّٰہ وانا الیہ راجعون،تغمدہ اللہ بغفرانہ۔  حضرت کی رحلت سے ہندوستان ،پاکستان ،بنگلہ دیش اور کئی ملکوں سمیت نیپال کے علماء میں بھی شدید رنج وغم دیکھنے کو ملا۔ یہاں کے علماء حضرت- علیہ الرحمہ-سے غایت درجہ محبت رکھتے ہیں اور حضرت کے علمی کارناموں کو بہت سراہتے بھی ہیں ۔   حضرت کے انتقال کے اس غم ناک موقع پر علمائے نیپال نے تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں۔  جمعیت علمائے نیپال کے ناظم عمومی مولانا محمد حنیف عالم مدنی نے کہاکہ : مولانا محمد عبد العلیم فاروقی انتہائی ذہین انسان تھے اور انھیں کئی اہم فنون میں درک حاصل تھا۔ مولانا گرچہ بظاہر شخص واحد تھے؛مگر درحقیقت وہ ایک  انجمن تھے ۔ مولانا کے انتقال سے فرد واحد کا خاتمہ نہیں،بل کہ ایک عہد کا خاتمہ ہواہے۔   جمعیت علمائے نیپال کے مرکزی رکن مولانا محمد عزرائیل مظاہری نے کہاکہ :ملکی سطح کیا،بل کہ بین الاقوامی سطح پر مولانا عبد العلیم فاروقی منفرد شناخت کے حامل تھے۔مولانا کے انتقال سے قوم و ملت کا عظیم خسارہ ہواہے۔   جمعیت علمائے نیپال کے نائب صدر مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی نے کہاکہ: مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب کا جمعیت علمائے ہندسے  ایک دیرینہ اور گہرا رشتہ رہاہے۔ مولانا نے مسلسل 13/سالوں تک متحدہ جمعیت علمائے ہند کے ناظم عمومی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، پھر جمعیت علمائے ہند(الف)کے ناظم عمومی رہے۔اور  آخر میں جمعیت علمائے ہند(الف)کے نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ مولانا کے انتقال سے جمعیتِ علماء ہند ایک عظیم علمی شخصیت سے اب محروم ہوگئی ہے۔    جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے جنرل سکریٹری مولانا محمد خیر الدین مظاہری نے کہاکہ: مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب کا انتقال ایک ایسے وقت میں ہواہےکہ جس میں قوم و ملت کو حضرت کی خدمات کی پہلے سے زیادہ  ضرورت تھی۔
   جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے نائب صدر مولانا محمد جواد عالم مظاہری نے کہاکہ:اس قحط الرجال کے دور میں حضرت مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب کا انتقال کسی بڑے حادثے سے کم نہیں ہے۔
  جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے ترجمان مولانا انوار الحق قاسمی نے کہاکہ:مدح صحابہ کے سلسلے میں مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب کی خدمات قابل رشک ہیں۔
   مولانا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان عالی میں معمولی گستاخی تک  برداشت نہیں کرتے تھے۔
 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی شان میں مولانا سلمان ندوی صاحب کی گستاخی پر بھی مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب سخت برہم ہوگئے اور انھیں بھی نہیں بخشا۔ مولانا کے انتقال سے علماء برادری کا ناقابلِ تلافی خسارہ ہواہے۔
   جمعیت علمائے نیپال کے مرکزی رکن قاری محمد شہاب الدین عرفانی ،بیرگنج ابوبکر مسجد کے امام و خطیب مولانا محمد ابواللیث قاسمی،جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے رکن مولانا قاری اسرار الحق قاسمی، مولانا نثار احمد قاسمی ،اورمفسرقرآن مولانا انعام الحق قاسمی نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہاکہ: حضرت مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب کی شخصیت ایک غنیمت شخصیت تھی۔مولانا کے انتقال سے ہمیں کافی صدمہ ہواہے۔
  اخیر میں علمائے نیپال نے مولانا کے اہل خانہ اور جملہ متعلقین و متوسلین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاکہ: یقینا ہمیں معلوم ہے کہ آپ حضرات ابھی ایک سخت مصیبت کی گھڑی میں ہیں ۔اللہ تبارک وتعالیٰ آپ حضرات کو صبر جمیل عطا فرمائے اور حضرت علیہ الرحمہ کا کوئی نعم البدل عطا فرمائے آمین ۔

Related posts

چند اہم تجاویز پر حتمی فیصلے کے ساتھ جمعیت علماء نیپال کا پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر

Paigam Madre Watan

نیپال حکومت اصل گستاخ کی شناخت کب تک کرے گی؟؟

Paigam Madre Watan

وطن عزیز نیپال میں ایک عظیم مسابقہ کا انعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar