International بین الاقوامی خبریں

نکاح نظر کو جھکاتاہے اور شرم گاہ کی حفاظت کرتاہے

  یقینا اللہ تبارک وتعالیٰ نے سب انسانوں کو ایک جیسا مال ودولت نہیں دیاہے۔ بل کہ وہ کسی کو بہت زیادہ ،تو کسی کو اس سے کچھ کم تو کسی کو بہت کم دیاہے:یعنی مالی اعتبار سے اللہ نے انسانوں کے کئی ایک طبقات بنائے ہیں۔
  تو جس شخص کو مالک اکبر نے اس قدر مال و منال عطا کیاہو کہ وہ نکاح کرسکتا ہو:یعنی اپنی زوجہ محترمہ کو نفقہ وسکنی اور مہر ادا کرنے نیز باہمی اختلاط سے مستفاد ہونے والی اولاد کو بھی نفقہ وسکنی اور علاج و معالجہ کی فراہمی کی استطاعت و قدرت رکھتاہو،تو پھر ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ نکاح کرے! اور جس شخص میں اس کی استطاعت و قدرت نہ ہو،تو پھر ایسے شخص کے لیے مناسب ہے کہ وہ روزہ رکھے؛کیوں کہ روزہ ایک ایسی بدنی عبادت ہے کہ جس سے جنسی خواہشات پر شدید ضرب پڑتاہے،جس کی بنا نفس کمزور ہوجاتاہے۔
   نکاح کے دو بڑے فائدے ہیں : ایک یہ کہ’ نکاح’ نظریں’ جھکا دیتا ہے اور دوم یہ کہ ‘نکاح ‘انسان کو بدکاری اور زنا کاری سے محفوظ رکھتاہے۔ نکاح کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنت ہے۔آپ نے نوجوان مسلمانوں کو اس کی ترغیب دی ہے۔
   حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی کا ارشاد ہے:”اے جوانوں کی جماعت! تم میں سے جو شخص نکاح کی استطاعت رکھتاہو،اسے چاہیے کہ وہ نکاح کرلے،کیوں کہ نکاح کرنا،نظر کو جھکاتاہے اور شرم گاہ کو بہت محفوظ رکھتاہے۔اور جو شخص نکاح کی استطاعت نہیں رکھتا ہو،اسے چاہیے کہ وہ روزے رکھے؛کیوں کہ روزہ رکھنا انسانی خواہشات کے لیے توڑ ہے۔(متفق علیہ)
 حدیث مبارکہ کی عبارت: عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه مرفوعاً: «يا معشر الشباب، من استطاع منكم الباءة فليتزوج؛ فإنه أغض للبصر، وأحصن للفرج، ومن لم يستطع فعليه بالصوم؛ فإنه له وِجَاءٌ»[متفق عليه]

Related posts

جمعیت علمائے اہل حدیث کی مسجد میں مملکة سعودی عرب کے داعي وزارة الشؤون الإسلامية بالدعوة والإرشاد فضیلة الشيخ سالم محمد المري نے نماز جمعہ پڑھایا

Paigam Madre Watan

مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب کے انتقال پر علمائے نیپال کے تعزیتی پیغامات

Paigam Madre Watan

جین جی تحریک کے سربراہ سدن کا بیان: ایک ایک بھرشٹاچاری سے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا اور اب نیپال میں نیپالی ناگرک کی حکومت چلے گی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment