Delhi دہلی

ماہ رجب ۱۴۴۵ھ کا چاند دیکھا گیا

دہلی(پی ایم ڈبلیونیوز) مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/جمادی الاخریٰ۱۴۴۵ھ مطابق ۱۲؍جنوری۲۰۲۴ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام اہل حدیث کمپلیکس ،ابوالفضل انکلیو،جامعہ نگر، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ رجب ۱۴۴۵ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ چنانچہ بعض صوبوں سے رؤیت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر یں موصول ہوئیں۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کل بروز ہفتہ ماہ رجب کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ

Related posts

हीरा ग्रुप ने सोने का व्यापार व्यवसाय शुरू किया

Paigam Madre Watan

عقیل اور منیب کے ذریعہ چرائے چیک مقدمہ پر ہائی کورٹ کا اسٹے

Paigam Madre Watan

Interest-free trade is in accordance with the commandments of Allah and His Messenger

Paigam Madre Watan

Leave a Comment