National قومی خبریں

آندھراپردیش اسمبلی انتخابات : ایس ڈی پی آئی کی پہلی فہرست کے5 امیدواروں کے ناموں کا اعلان

نندیال ۔(پی ایم ڈبلیو نیوز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) آندھرا پردیش شاخہ کی جانب سے نندیال پارٹی دفتر میں گزشتہ 14جنوری کو ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے، قومی سکریٹری و آندھر اپردیش انچارج عبدالستار شریک رہے۔ ریاستی صدر حافظ عطاء اللہ خان کی سربراہی میں منعقد تقریب میں ریاستی جنرل سکریٹری عبداللہ خان اور آندھرا پردیش اسٹیٹ ایس ڈی پی آئی الیکشن انچارج عبداللہ بیگ اور پارٹی کارکنان شامل رہے۔ ایک اہم پیش رفت میںایس ڈی پی آئی نے امسال2024میں ہونے والے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے پہلی فہرست کے5 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ جس کے تحت نیلور رورل اسمبلی حلقہ سے سید فاضل،سری سائلم اسمبلی حلقہ سے این کے یونس، نندی کوٹکور اسمبلی حلقہ سے لنکن راجو ، کرنول اسمبلی حلقہ سے شیخ جہانگیراور نندیال اسمبلی حلقہ سے فاضل دیسائی ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ہونگے۔ یہ پارٹی کی آنے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری میں ایک اہم قدم ہے۔

Related posts

Heera Group CEO Dr. Nowhera Sheikh Arrested Without Reason

Paigam Madre Watan

کرناٹک اُردو اکادمی کی جانب سے بیدر کے العزیز آڈٹیوریم میںسرکاری و امدادی مدارس کے اساتذہ کرام کیلئے ایک روزہ کارگاہ کا کامیاب انعقاد

Paigam Madre Watan

ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندہ کا شاہین کالج بیدر کا دورہ، طلبہ کو سائنسی و تکنیکی ترقی کا پیغام

Paigam Madre Watan

Leave a Comment