National قومی خبریں

مدرسہ مریم میں ایک عظیم الشان اجلاس عام اختتام پذیر

23/دسمبر بروز سنیچر مدرسہ مریم لتعلیم البنات تین کھمبا بیلا ارریہ بہار کے وسیع و عریض میدان میں ایک روزہ عظیم الشان اجلاس عام منعقد ہوا جس میں شہر مالدہ کے علاوہ دور دراز مقامات و مضافات کٹیہار ، پورنیہ اور سپول وغیرہ کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ، یہ جلسہ عام انسانی سروں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر معلوم ہو رہا تھا ، مسلم عوام میں اتنی دلچسپی تھی کہ یہ جلسہ عام دن کے نو بجے سے شام پانچ بجے تک مدرسہ کی طالبہ و طالبات اور خواتین پھر اس کے بعد مغرب تا دو بجے رات مرد حضرات کا پروگرام چلتا رہا ، پروگرام میں ملک سے کثیر تعداد میں علماء کرام تشریف لائے ۔
     فضیلتہ الشیخ جناب ہشام الدین صاحب کی سرپرستی میں جلسہ منعقد کیا گیا ، نظامت کے فرائض فضیلتہ الشیخ جناب کمال الدین سنابلی حفظہ اللّٰہ صدر مدرس معہد حفصہ للبنات زھراء باغ بسمتیہ ارریہ نے انجام دیئے ، جلسے کا آغاز حافظ و قاری وصی اللّٰہ غفرانی حفظہ اللّٰہ مدرس مدرسہ مریم کی تلاوت سے ہوا اور حمد باری تعالٰی فضیلتہ الشیخ جناب مولانا تنویر عالم اثری حفظہ اللّٰہ نے پیش کیا ۔
     علماء کرام میں فضیلتہ الشیخ جناب مولانا ابوالکلام سلفی حفظہ اللّٰہ مدرس معہد حفصہ للبنات زھراء باغ بسمتیہ ارریہ نے دنیا والوں کو زکوٰۃ کی فضیلت و اہمیت اور فرضیت اور منکر زکوٰۃ کے بارے میں بڑی جامع اور مدلل طریقے سے پیش کیا ۔
     صدارتی خطاب فضیلتہ الشیخ جناب ڈاکٹر امان اللّٰہ مدنی حفظہ اللّٰہ چیرمین الفیض ماڈل اکیڈمی بسمتیہ ارریہ نے کہا کہ اسلام کا پیغام آفاقی پیغام اور پوری انسانیت کے لیے رحمت ہے اور اس لیے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک و معاشرہ میں امن و امان کا ماحول ، صالح اقدار کا فروغ اور سماج و معاشرہ کے اصلاح احوال کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے ، شیخ مدنی نے کہا کہ اسلام نے پوری دنیا کو انسانیت کا درس دیتے ہوئے محبت کو عام کرنے کا درس دیا ہے ، عقیدہ توحید کے ذریعہ ہی سماجی و معاشی ناہمواریوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ، شیخ مدنی نے مسلمانوں کو بھولا ہوا سبق یاد دلاتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں تم ایک ایسے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی امت ہو جس کی آمد کے بعد پوری دنیا میں امن و امان کا ماحول قائم ہو ، سماج و معاشرہ سے برائیوں کا خاتمہ ہو اور ہر طرف انصاف کا بول بالا ہو ۔
     فضیلتہ الشیخ جناب تنویر ذکی مدنی حفظہ اللّٰہ نے اپنے خطاب میں فلسطین کے مسلمانوں کو مظلوم ، بے بس اور قابل رحم جبکہ اسرائیل اور اس کے سرپرست مغربی طاقتوں کو ظالم و جابر اور دشمن اسلام قرار دیا نیز مسجد اقصیٰ کی عظمت و اہمیت کے ساتھ مسجد نبوی اور کعبتہ اللّٰہ پر بھی مختصراً روشنی ڈالی ۔
     اور دیگر علماء کرام نے خصوصاً فضیلتہ الشیخ جناب بدر الدجیٰ ندوی حفظہ اللّٰہ بنگالی زبان کے ماہر خطیب نے اپنے ایمان افروز تقاریر سے لوگوں کو مستفید کیا ، پروگرام صبح نو بجے سے تا رات دو بجے تک مسلسل رواں دواں رہا ، پروگرام کافی سود مند جاذب نظر ، اطمینان بخش اور نہایت دلچسپ رہا ، پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا ایجاب الحق سلفی ، مولانا یوسف عالیاوی ، حافظ شریف الاسلام ، مولانا حبیب اللّٰہ سلفی ، مولانا مسرور عالم احمدی ، ماسٹر سنجر عالم ، ماسٹر عقیل احمد ماسٹر اشتیاق احمد کے نام قابل ذکر ہیں ۔
     اخیر میں جلسہ کے روح رواں فضیلتہ الشیخ جناب مولانا مجاہد عالم ندوی حفظہ اللّٰہ صدر مدرس مدرسہ مریم لتعلیم البنات نے آئے ہوئے تمام علماء کرام و دانشورانِ ملت اور مہمان عظام کا تہ دل سے شکر ادا کیا ۔

Related posts

 اننتامبانی کی شادی میں سیاسی لیڈروں کی بھرپور  شرکت

Paigam Madre Watan

 ناقص مڈ ڈے میل سے سرکار عدم توجہی کا شکار

Paigam Madre Watan

Hyderabad: Unveiling the calendar of organizations affiliated with Dr. Nowhera Sheikh

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar