National قومی خبریں

مدرسہ ایمانیہ للبنات میں جشن یوم جمہوریہ کاانعقاد

’ہندوستان کا آئین تمام آئینوں میں سب سے بہتر‘

لکھنؤ(پی ایم ڈبلیو نیوز)مدرسہ ایمانیہ للبنات خالہ بازار لکھنؤ میں یوم جمہوریہ جوش وخروش سے منایایاگیا۔جامعہ کی پرنسپل نے پرچم کشائی کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کی اہمیت اوراس کی مختصر تاریخ پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا آئین دنیا کے تمام ملکوں کے آئین میں سب سے بہترہے،جہاں ہرشہری کو برابرکے حقوق حاصل ہیں۔ معلومات کی کمی وجہ سے آئین کی افادیت اوراس کے اثر سے عوام محروم ہیں۔ملک آزاد ہونے کے ڈھائی تین سال کے بعد یہاں کا آئین اور قانون بنا، اور 26؍ جنوری 1950 ء کو یہاں کا آئین نافذ ہوا۔ اس ملک کا دستور،قانون اور آئین بہت ہی اچھوتا نرالا اور مضبوط و مستحکم ہے، جس میں ہر فرقہ اور سماج ، مذہب، ذات اور برادری کی رعایت کی گئی ہے، اور ہر ایک کو مناسب حق دیا گیا ہے، جس کی مثال دوسری جگہ اور دوسرے ملکوں میں کم ہے۔ ا س موقع پر طالبات نے ثقافتی پروگرام اورقومی نغمے پیش کئے۔

Related posts

BEL receives orders worth Rs. 561 Cr.

Paigam Madre Watan

کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن بیدر کے زیراہتمام ’’یومِ قومی صحافت ‘‘ کاانعقاد

Paigam Madre Watan

قول پیغمبر اکرم (ص) کہ حسن اور حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں، کیرالہ کے سہ روزہ مجالس میں مولانا حسن علی راجانی کا خطاب

Paigam Madre Watan

Leave a Comment