National قومی خبریں

کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن بیدر کے زیراہتمام ’’یومِ قومی صحافت ‘‘ کاانعقاد

اُردو صحافیوں کو بھی پروفیشنل طریقے سے آگے بڑھناہوگاورنہ اُردو صحافت کامستقبل تاریک ہوگا:محمد امین نواز


بیدر۔ (پی ایم ڈبلیو نیوز) بیدر ضلع کے اردو صحافیوں کی رجسٹرڈ تنظیم ’’کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن بیدر ‘‘ کے زیراہتمام آج جمعرات کو ’’یومِ قومی صحافت‘‘ کے موقع پر بیدر اورچٹگوپہ تعلقہ کے اردو صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن کے صدر جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’یومِ قومی صحافت ‘‘ پر ہم سب کیلئے کرنے کے بہت سے کام ہیں لیکن جونمایاں کام ضلع بیدر میں اردو صحافیوں نے انجام دئے ہیں ، اس کے پیش نظر آج انھیں تہنیت پیش کی جارہی ہے۔ جناب محمدامین الدین نواز ؔ اردو زبان کے ایک پروفیشنل سینئر صحافی ہیں۔آج کل خبر نویسی کے علاوہ ہفتہ واری مضامین بھی لکھ رہے ہیں،جو قومی سطح کے اخبار میں ہر ہفتہ شائع ہوتے ہیں۔ اسلئے انھیں تہنیت پیش کی جائے گی ۔ سیدشاہ شاہ روق حسن قادری نوجوان صحافی ہیں بلکہ صحافی ابن صحافی ابن صحافی ہیں۔ ان کے دادامحترم ایس آئی قادری نے بید رمیں روزنامہ ’’ادبی عکاس‘‘شروع کیاتھا۔ ان کے والد شاہ سعید الحسن قادری نے ادبی عکاس کو آگے بڑھانے میں اہم رول اداکیا۔ ان ہی کی سرپرستی میں اب تیسری نسل کے طورپر سید شاہ شاہ روق حسن قادری روزنامہ ’’ادبی عکاس‘‘ کے لئے خون ِ جگر صرف کررہے ہیں، ان کی اس محنت اور اردو صحافت سے لگن کو دیکھتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی جارہی ہے۔ اسی طرح تیسرے صحافی جناب عبدالقدیر لشکری کاتعلق چٹگوپہ کے ایک دیہات نرنہ سے ہے۔ مسٹر لشکری نے دیہی صحافت کو پروان چڑھانے میں دن رات ایک کردئے ہیں ،وہ کسی خطرے اور دھمکی کی پروانہیں کرتے۔ لہٰذا ان کی بے باکی اور خدمت کے پیش نظر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن بیدر انھیں تہنیت پیش کرتی ہے۔ ویسے وہ اس اسوسی ایشن کے ضلع نائب صدردوم ہیں۔ اسوسی ایشن کے جنرل سکریڑی محمد عمران خان نے جناب امین نواز، جناب رحمت اللہ رحمت شیموگوی نے جناب سیدشاہ شاہ روق حسن قادری اورجناب محمد امجد حسین خازن اسوسی ایشن نے جناب عبدالقدیرلشکری کی شالپوشی کی اور تحفہ کے طورپرتینوں کو شیرینی پیش کی گئی۔اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی جناب محمد امین نواز نے کہاکہ یہ مسرت کاموقع ہے کہ آ ج کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن کے زیراہتمام ہم سب ’’یوم قومی صحافت ‘‘ منارہے ہیں۔ بلاشبہ اردو صحافت سے وابستہ رہ کر میری ماہانہ یافت میںاضافہ ہواہے۔میں اُردو خبر کسی کو مفت نہیں دیتا۔ اگرکوئی طلب کرتاہے تو میں بھی اس خبر کامحنتانہ طلب کرلیتاہوں۔ جب انگریزی اور کنڑی صحافی پروفیشنل طریقے سے کام کررہے ہیں تو اردو صحافیوں کو بھی پروفیشنل طریقے سے آگے بڑھناہوگاورنہ اردو صحافت کی جانب نئی نسل متوجہ نہیں ہوگی اور اردو صحافت کامستقبل تاریک ہوجائے گا۔ موصوف نے اُردو صحافیوں کوتلقین کی کہ وہ اُردو صحافت کو کمزور نہ سمجھیں۔موصوف نے نوجوان صحافی عبدالقدیرلشکری کی محنت اور جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میں اُن کی خبریں دیکھتاہوں اور پڑھتاہوں لیکن مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ وہ دیہی علاقے میں خبرنویسی کرتے ہوئے بھی اشتہارات حاصل کرتے ہیں۔ اشتہارات صحافت کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ میں عبدالقدیر لشکری کوان کی محنت اورصحافتی سلیقہ مندی کیلئے مبارک باد پیش کرتاہوں ۔ پروگرام کاآغاز مفتی افسرعلی ندوی نعیمی نائب خازن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ان ہی کی دعا پر ’’یوم قومی صحافت ‘‘ تقریب اختتام کوپہنچی۔ مذکورہ افراد کے علاوہ جناب سراج الحسن شادمان ، فوٹوگرافر محمد سلطان اور دیگر تقریب میں موجودتھے۔

Related posts

انبیاء کرام کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ سب سے افضل انسان ہیں. 

Paigam Madre Watan

Dr. Nowhera Shaikh filed nomination papers for the Hyderabad Member of Parliament seat.

Paigam Madre Watan

مشرقی افریقہ کے شہر دارالسلام کی شیعہ جماعت میں رضوان ممدانی اور ان کے ساتھی فلسطینیوں کے نام سے لوگوں سے پیسہ لوٹنا بند کریں, مولانا حسن علی راجانی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar