National قومی خبریں

مدرسہ افضل العلوم نگرام میں منایا گیا یوم جمہوریہ

لکھنؤ؍نگرام(پی ایم ڈبلیو نیوز)مدرسہ افضل العلوم نگرام لکھنؤ میں جشن یوم جمہوریہ نہایت تزک واحتشام کے ساتھ طلباء و طالبات نے روایتی انداز میںپورے جوش وخروش کے ساتھ منایا۔اس موقع پر طلباء نے شہدائے وطن اوردستورساز کمیٹی کے ممبران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مختلف انداز میں تہذیبی وثقافتی پروگرام پیش کرکے ملک کی جمہوریت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مدرسہ کے ناظم مولانا محمدفیضان نگرامی ندوی کے وہاٹس ایپ پیغام کو طلباء کے سامنے پڑھ کر سنایاگیا جس میں لکھاتھا، ’بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے جو آئین ہم کو دیا اس میں ہر شہری کو مساوی حقوق دئیے گئے ہیں، ہمارا ملک اسی آئین کے مطابق چلتاہے۔ہر ہندوستانی کو اس کااحترام اوراس کی بالادستی کیلئے ہرطرح کی کوشش کرنی چاہئے اور ہر ملکی باشندے کو اس سے واقف کرانا ہمارے تعلیمی اداروں اور اساتذہ کا فریضہ ہونا چاہیے بلکہ دیگر مضامین کی طرح اس کو بحیثیت مستقل مضمون شامل نصاب کرنے پر غور کرنا چاہیے۔
ہمارے اسلاف نے متحد ہو کر اس ملک کی آزادی اور تعمیر وترقی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، ہمیں بھی اس کے مطابق ملک کے امن وشانتی اور بھائی چارہ کو مضبوط بنائے رکھنے میں اپنا بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔اس موقع پرمدرسہ کے مہتمم مولانا مفتی نثاراحمدندوی اوراساتذہ خاص طور پرمولانا وصی صاحب، مفتی اظہر صاحب اور حافظ محسن صاحب کے علاوہ طلباء اور ان کے سرپرست خاص طور سے موجود رہے۔

Related posts

سرکاری اسکیمات سے استفادہ کیلئے دستاویزات کی تکمیل لازمی

Paigam Madre Watan

بھارت بھارتی کی طرف سے چندی گڑھ میں جلد ہی عظیم ثقافتی تقریب

Paigam Madre Watan

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے قومی کنوینر ناصر کہویہامی کی دہلی میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جے اینڈ کے ہاسٹل بحران اٹھایا  

Paigam Madre Watan

Leave a Comment