Education تعلیم

کالج آف انجینئرنگ منصورہ میں تقریب عالمی یوم خواتین ” وجود ز ن سے ہے تصویر  کائنات میں رنگ”

مالیگاؤں  "وجود ز ن سے ہے تصویر  کائنات میں رنگ”کے مصداق خواتین کے مختلف شعبوں میں انکی کامیابیوں کی عالمی یاددہانی کے طور پر 8 مارچ کو "عالمی یوم خواتین” منایا جاتا ہے۔ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں اپلائیڈ سائنس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر طالبات کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔  اس تقریب کا آغاز شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ سال اول کی طالبہ علویہ شیخ نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جس کا ترجمعہ کمپیوٹر انجینئرنگ کی طالبہ علیزہ رحمن نے پیش کیا۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر رحمانی شاہدہ پروین ( ایم ڈی، محمدیہ  طبیہ کالج) کو مدعو کیا گیا ۔  موصوفہ نے مختلف  نیشنل اور انٹر نیشنل کانفرنس میں تحقیقی مقالے پیش کئے اور ان کے 17 تحقیقی مقالے مختلف جرئدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ انھیں انڈین سولیڈیٹری کونسل نیو دہلی کی جانب سے ڈاکٹر عبدالکلام ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ انھیں یونانی میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے اکسلینٹ یونانی فیزیسین ٹرینر ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر رحمانی شاہدہ پروین  نے ا پنے خصوصی خطاب میں خواتین کی سماجی، اقتصادی، سیاسی اور تعلیمی کامیابیوں کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ان کو درپیش مسائل کو بھی تسلیم کرنے کی بات کہی جن کا انھیں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موصوفہ نے صنف کی بنیاد پر امتیازی سلوک، خواتین کے خلاف تشدد اور خواتین کی مکمل صلاحیتوں تک پہنچے کیلئے بااختیار بنانے کی اہمیت جیسے مسائل پر زور دیا۔   شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کی طالبہ زری والا شیزہ نے اپنی تقریر میں خواتین کی عظمت اور روز مرہ کی زندگی میں خواتین کے کردار اور انکی قربانیوں کا تذکرہ کیا۔ اسکے علاوہ کالج ہذا کی طالبات نے رنگولی، آرٹ اور پینٹنگ جیسی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کر کے اس جشن عالمی یوم خواتین کو دوبالا کر دیا۔ اس تقریب میں ڈاکٹر عقیل احمد شاہ ( پرنسپل، انجینئرنگ کالج)،  ڈاکٹر محمد اظہر ( پرنسپل، پالی ٹیکنیک) ، ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس)، ڈاکٹر آصف رسول  ( ہیڈ، اپلائیڈ سائنس)، ڈاکٹر ہمایوں اختر اور جملہ اسٹاف نے شرکت کی۔ پروفیسر شگفتہ پروین نے نظامت کے فرائض کو بخوبی نبھایا اور پونم بچھاؤ میڈم کے شکریہ کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Related posts

जामिया निस्वां अलसलाफिया तिरूपति का वार्षिक सत्र सफलतापूर्वक समाप्त

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی کے اولین فینانس آفیسر کی خدمات کو خراج

Paigam Madre Watan

نسیمہ خاتون کو تعلیماتِ نسواں میں پی ایچ ڈی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar