Education تعلیم

سائنس کے فروغ کے لیے تجسس کا ماحول ضروری

حیدرآباد،  سائنس کے فروغ کے لیے تجسس اور تبادلے کا ماحول ضروری ہے اور ICCAAP-25 اس کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر فضل الرحمن، انچارج وائس چانسلر نے کیا۔ وہ شعبۂ طبیعیات، اسکول برائے سائنسی علوم، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کو مخاطب تھے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کا موضوع ایڈوانسز ان اپلائیڈ فزکس- 25 (ICCAAP-25) تھا۔ پروفیسر فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں سائنسی اختراعات اور علمی فضیلت کو فروغ دینے کے اردو یونیورسٹی کے عزم پر زور دیا۔ افتتاحی سیشن میں ممتاز اسکالرز، محققین اور ماہرین تعلیم نے عملی طبیعیات (اپلائڈ فزکس) کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین ریسرچ پر تبادلہ خیال کیا۔مہمان خصوصی، دہلی یونیورسٹی کے شعبہ فزکس اینڈ ایسٹرو فزکس کے پروفیسر ایس اے ہاشمی نے اپنی سائنسی تحقیق پر مختصراً گفتگو کی۔انہوں نے مانو کے خوبصورت کیمپس کی ستائش کی اور کانفرنس کے انعقاد کے لیے آرگنائزنگ ٹیم کو مبارکباد دی۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے اسکول آف فزیکل سائنسز سے تعلق رکھنے والے مہمان خصوصی پروفیسر منیش کمار نے حاضرین سے خطاب کیا اور ڈنسیٹی فنکشنل تھیوری (DFT) پر اپنی تحقیق اظہار خیال کیا۔ پروفیسر محمد رفیق ابو تراب، ہیڈ آف فزکس نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور پروفیسر علیم ایچ باشا نے اسکول آف سائنسز کا تعارف کرایا اور بتلایا کہ کانفرنس کے موضوعات طلبہ برادری کے لیے بڑے کارآمد ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو کانفرنس میں شامل ہونے اور اس سے مستفید ہونے کی ترغیب دی۔ ڈاکٹر محمدصادق ، کنوینر ICCAAP-25 نے کانفرنس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے اس کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔ اور پائیدار توانائی کے آلات پر خصوصی زور دیتے ہوئے فزکس اور میٹریل سائنس کے مختلف ابھرتے ہوئے شعبوں کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے کانفرنس میں ماہرین کی شرکت کے متعلق بتاتے ہوئے کہاکہ 130 سے زائد اسکالرس نے مقالوں کی تلخیصیں روانہ کیں جن میں سات ممالک کے 110 تلخیصوں کو منتخب کیا گیا۔ سیشن کا اختتام پر ایم ایس سی کی طالبہ اپراجیتا آنند نے شکریہ ادا کیا۔ اس کانفرنس میں 12 تکنیکی سیشنز اور کلیدی پریزنٹیشنز پیش کیے جارہے ہیں۔

Related posts

Centre for Online Education (COE), IGNOU Offers Cutting-Edge Online Programs in July, 2024 Admission Session

Paigam Madre Watan

کیرالہ پبلک سروس کمیشن میں شعبۂ عربی ، مانو کے طلباء کی شاندار کامیابی

Paigam Madre Watan

مدرسہ اصلاح معاشرہ علی گڑھ میں عرس قاسمی کا انعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar