National قومی خبریں

معروف ومشہور ادبی علمی شخصیت ممتاز سالک بستوی تاریخ ساز شخصیت: ابوسعود محمدھارون انصاری

موتُ العالِم موت العالَم
موت ایک اٹل حقیقت ہے،جو اپنے رب کے متعینہ وقت پر پروانہ موت لیکر پہنچ جاتی ہے،انسان کتنا بھی اس سے مفر کی سعی کرے پر اس سے راہ فرار پانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا،چاہے وہ شیشہ پلائ ہوئی قصر میں کیوں نہ اپنے آپ کو محصور کرلے،رب کا فرمان ہے "تم کہیں بھی رہوگے موت تمہیں پالےگی گرچہ تم شیشہ پلائی ہوئی ٹاور میں کیوں نہ بند ہوجاؤ” ھندو نیپال کی معروف و مشہور ادبی شخصیت ممتاز احمد سالک بستوی گزشتہ کل بتاریخ 3فروری 2024 ایک روڈ آکسیڈنٹ میں جانبحق ہوگئے إنا لله وإنا إليه راجعون جن کی تدفین بتاریخ 4فروری 2024 کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں عمل میں آئی، آپ اپنے اہل خانہ سمیت بے شمارمعتقدین کو روتا سسکتا چھوڑ کر سوئے حرم روانہ ہوگئے۔
ادبی دنیا ہو یا دینی ہر جگہ وہ یکسو مقبولیت رکھتے تھے، آپ ایک کہنہ مشق مدرس مربی تھے، جامعۃ الاصلاح غوری،بجہا سدھارتھ نگر کے مہتمم تھے،اپنی خون جگر سے جامعۃ الاصلاح کو سیراب کیا جس میں ھندونیپال کے بے شمار تشنگان علوم نبویہ اپنی علمی تشنگی بجھا رہے ہیں، دونوں بھائی ممتاز احمد سالک بستوی اور راشد احمد سراجی دونوں نے اس گلستاں کی آبیاری کی ہے اللہ انکے لئے اس سلسلہ کوصدقہ جاریہ بنائے اور بخشش کا ذریعہ بھی۔ سالک بستوی محتاج تعارف شخصیت نہیں آپ جہاں ہوتے جس مجلس میں ہوتے وہ مشک کی طرح مہک جاتے تھے اور لوگوں کی خواہش آپ کو سننے کی ہوتی تھی اور کبھی کسی کو پژمردہ نہیں کیا آپ کا شمار اہل حدیث شعراء اور ادباء میں ہوتاتھا، برجستہ شعر گوئی میں کمال رکھتے تھے،کسی کی وفات پر فوری تازیتی پیغام پیش کرتے تھے ، فارغین طلباء کی خواہش پر آپ انکے لئے الوداعی پیغام لکھتے رہے، اور نہ جانے کتنے مدارس کے ترانے آپ لکھ چکے ہیں، اور حمد ونعت کی کتابیں زیور طبع ہوچکی ہیں۔ 1971 سے انہوں نے شعر گوئی کا سلسلہ دارالہدی یوسف پور ، سدھارتھنگر سے دوران طالبعلمی ہی سے شروع کیا ،اور پہلے انہوں نے حمد کہی جس کی اصلاح ،نوک پلک کو درست کرنے کےلئے زانوہ تلمذ ھندوستان کے ممتاز مشہور شاعر حیرت بستوی،انتری بازار سدھارتھ نگر رحمہ اللہ کے سامنے تہہ کیا اسی طرح انہوں نے یہ سلسلہ جاری رکھا رفتہ رفتہ انکے اسلامی نظم،حمد،نعت،غزل،ترانے،رباعیات ملک کے رسالوں،جریدوں،ماہناموں اور روزناموں میں شائع ہوتے رہے، آپ شعر گوئی میں کمال کا ندرت رکھتے تھے، ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے کہ کہیں کوئی شعر عقیدہ یا راہ ہدایت اسلامی اصول اور ضابطے کے مخالف نہ ہوجائیں، آپ کے شعری مجموعے کئی ایک زیور طبع ہوکر قارئین سے داد وتحسین حاصل کرچکے ہیں،اور نونہالان مکتب اسے گنگناتے بھی ہیں۔ اسی طرح وہ دینی رسالوں میں گاہے بگاہے مضامین بھی لکھا کرتے تھے، اور کئی ایک کتابوں کے مولف بھی تھے۔
انسان جب تک ژندہ رہتاہے لوگ اس کی قدر، اہمیت،قابلیت،صلاحیت کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی تکریم نہیں کرتے بلکہ ایک دوسرے کے حریف بن جاتے ہیں عزت واحترام کا جنازہ نکال دیتے ہیں پر شیخ سالک بستوی سبھی کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ ملتے،نیک مشورہ دیتے، مجھے دو موقعوں سے انکے قریب رہکر انہیں جاننے سمجھنے کا موقع ملا ایک جب میں جامعۃ التوحید بجوا میں تدریسی خدمات انجام دے رہا تھا تب انہوں نے اپنے یہاں سالانہ اجلاس میں مجھے بھی مدعو کیا جس میں مولانا جرجیس سراجی،عتیق اثرندوی اور قرب وجوار کے علماء کرام عمائدین علاقہ بھی تھے ، شیخ عتیق اثر ندوی دریا آبادی کا چپل غائب ہوگیا اور میری ہرکولیس سائیکل، مجھے حیرت ہوئی جب قاری صادق حفظہ اللہ کے ہمراہ دوسرا نیا سائیکل لیکر میرے گھر پہنچایا، دوسرا میں جامعہ دارالہدی یوسف پور میں عربی فارسی بورڈ اےرپردیس کا فاضل کا امتحان دے رہا تھا اس وقت آپ بھی اسی صف میں امتحان دے رہے تھے امتحان ختم ہونے کے بعد مجھے اپنی موٹرسائیکل پر لیکر برڈپور شمع بک اسٹور گئے اور خواتین کے مختلف مسائل پر شائع کتاب کا ہدیہ دیا اور خوب تکریم۔ اللہ غریق رحمت فرمائے بشری لغزشوں کو درگزر فرمائے آمین۔ اللهم اغفرله وارحمه ہولے ہولے دنیا سے اہل علم اور علم کے قدر دانوں کا اٹھ جانا اس بات کی علامت ہے کہ قیامت بہت قریب ہے، گزشتہ دس پندرہ سالوں میں دنیا سے نابغار شخصیتیں رحلت کی ہیں جن کا متبادل دنیا نے نہیں پایاہے، اور جو مابقیہ ہیں انکی کوئی قدر وقیمت نہیں اللہ ہم سب کو اس بات کی توفیق دے کہ ہم اپنے علماء کی قدر کریں ان سے استفادہ کریں ۔

Related posts

Alima Dr. Nowhera Sheikh’s sheer determination to transform Hyderabad’s Old City into a Gold City

Paigam Madre Watan

ڈاکٹر ساجد نعیم کو ڈاکٹریٹ مکمل کرلینے پر سماج وادی پارٹی کی جانب سے استقبالیہ

Paigam Madre Watan

معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کا ترقی کرنا ضروری

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar