Articles مضامین

خدمت قرآن مجید: مملکت سعودی عرب کا طرۂ امتیاز (کل نیپال مسابقہ حفظ قرآن مجید کے تناظر میں)

پرویز یعقوب مدنی
خادم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال

مملكت سعودی عرب نے روز اول سے خدمت دین میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، قرآن و سنت کی ترویج و اشاعت اور عقیدہ توحید کی آبیاری سعودی عرب کی اولین ترجیحات میں ہمیشہ سے شامل رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت سعودی عرب پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات اور ان کے احساسات کی قدر کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک میں گاہے گاہے مخلتف علوم و فنون میں مسابقات، وقت کے سلگتے موضوعات پر سمینار اور کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعہ اسلامی تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کرواتی ہے۔
باشندگان ملک نیپال پر اللہ کا فضل و احسان ہے اور اہل وطن کی سعادت و خوش بختی ہے کہ امسال سعودی وزارت برائے دعوتی امور کے ذمہ داروں نے سعودی سفارت خانہ نیپال اور مسلم کمیشن آف نیپال کے مشترکہ پلیٹ فارم سے کل نیپال پیمانہ پر ایک عظیم الشان اور گراں قدر مسابقہ برائے حفظ قرآن کریم کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ مسابقہ کا اعلان کافی پہلے کیا گیا تھا پورے ملک سے کافی طلبہ و طالبات نے آن لائن فارم پر کرکے اپنے علمی ذوق کا مظاہرہ کیا ہے فللہ الحمد۔ مسابقہ میں ناموں کی ترشیح بذریعہ زوم جاری اور رواں ہے۔ ملک نیپال سے مخلتف جہات کے ماہرین حفظ قرآن مجید مسابقہ میں حکم کے فرائض پر مامور ہیں۔ مشارکین کی فائنل لسٹ بہت جلد لوگوں کے سامنے ہوگی۔ فائنل مسابقہ ان شاء اللہ ملک نیپال کی راجدھانی کاٹھمانڈو کے انتہائی عظیم الشان ہوٹل میرٹ میں رواں سال بروز سنیچر اور اتوار بتاریخ 10 اور 11 فروری منعقد ہوگا۔ مسابقہ حفظ قرآن کریم میں مشارکین کے ناموں کی ترشیح بذریعہ زوم امتحان آج بھی جاری ہے۔ کل 350 طلبہ و طالبات کی نشستیں مختص ہیں جو فائنل مسابقہ میں شرکت کے مجاز ہوں گے اور کامیاب ہونے والے خوش نصیبوں کو انتہائی گراں قدر انعام سے نوازا جائے۔ان شاء اللہ الرحمن۔
باری تعالیٰ مملکت سعودی عرب کو زندہ اور پائندہ رکھے! دین اسلام کی آبیاری کی مزید توفیق دے! ملک و ملت پر اس عظیم الشان مسابقہ کے دور رس نتائج مرتب ہوں، پوری ملت اسلامیہ کے دلوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے جوڑ دے۔آمین۔

Related posts

کیاشکست خوردہ پارٹیاںہار سے کچھ سبق حاصل کریںگی؟

Paigam Madre Watan

مطالعہ بلند خیالی ،اعلیٰ ظرفی اور وسعت نظری پیدا کرتا ہے

Paigam Madre Watan

हालात से निराश होने की जरूरत नहीं

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar