National قومی خبریں

جمہور ہائی اسکول "SSC-1976″بیچ کے طلباء کی ایک خوشگوار ملاقات گزرے 50 برسوں کی روداد ایک دوسرے نے گوش گزارکئے

مالیگاؤں, گزرے سالوں  اور ایام کی یاد تازہ کرنے کیلئے جمہور ہائی اسکول مالیگاؤں  میں تعلیم حاصل کر چکے 1976کے ایس ایس سی بیچ کے طلباء گذشتہ روز شہر کے بوہرہ جماعت خانہ میں اسی بیچ کے آصف حسین بوہرہ کی تحریک اور محمد سلطان ( 15 گست) کی سخت محنت اور جدوجہد سے ایک جگہ پر تقریباً 50 برسوں کے بعد جمع ہوئے۔

سال 1976  ، ایس ایس سی بیچ کے  یہ طلباء جو آج لگ بھگ 65، 66 برس کی عمر تک پہونچ گئے ہیں۔ ان سبھی ساتھیوں اور دوستوں جو ایک ہی کلاس کے طلباء کی یہ ملاقات انتہائی خوشگوار اور جذباتی رہی۔ سبھی دوستوں نے آنکھوں میں آنسو لئے نہایت جذباتی ہو کر اپنے اسکولی دوستوں سےنمناک آنکھوں سے ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے۔ بعد ازاں اس خوشگوار ملاقات  میں  جمع تمام طلباء نے باری باری اپنا اپنا تعارف پیش کیا۔ گزرے پچاس برستوں میں ان کی زندگی ، معاشی زندگی اور گھریلو زندگی کا خلاصہ پیش کیا۔ الحمد اللہ! اس ملاقات میں 1976 بیچ کے تقریباً 16 طلباء ایک چھت کے نیچے آپس میں اس وقت ملے جب ان سب کی ڈھلی عمر تک پہنونچ گئے۔ لیکن سب لوگ ہشاش بشاش دیکھائی دیئے۔ سب لوگ اپنے اہل خانہ او پریوار کے ساتھ نہایت اطمینان بخش طریقے سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس مجلس میں ایک دوسرے کے تعارف کے بعد اس گروپ نے کہا کہ کیوں نہ ہم اپنے ان اساتذہ کو بھی ایک مقام پر بلا کر لائے اور  ان کا اعزاز کیا جائے جنھوں نے  1976 تک ہمیں تعلیمی زیور سے آراستہ کیا۔ نیز 1976 بیچ کے وہ ساتذہ کرام جو خدا کے فضل و کرم سے آج حیات ہیں ان سے رابطہ قائم کر کے انھیں آنے والے دنوں میں منعقد کئے جانے والے اعزازی پروگرام میں مدعو کر کے ان سب اساتذہ کرام کا استقبال و اعزاز کیا جائے گا۔ جس کیلئے کوشش شروع ہو گئی ہے۔ اسی طرح یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہمارا گروپ وقتاً فوقتاً ملتا جلتا رہے گا  اور ایک دوسرے کے حال و چال سے واقف ہوتا رہے گا۔ اس موقع پر آصف حسین بوہرہ کی جانب سے تمام شرکاء مجلس کیلئے پر تکلف طعام کا بہترین نظم کیا گیا تھا۔ انصاری احسان الرحیم کے شکریہ کے بعد یہ خوشگوار ملاقات پر مبنی پر تکلف مجلس اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر انصاری احسان الرحیم، مرتضیٰ حسن سر، خورشید احمد صدیقی، محمد سلطان، رئیس احمد ، محمد فاروق، محمد متین، مسعود احمد، سلیم احمد، آصف حسین بوہرہ، یوسف انصاری، اشفاق احمد، نعیم احمد، شکیل احمد ( حمزہ کانجی)، الطاف احمد، محمد حمزہ وغیرہ رہے۔  آصف حسین بوہرہ نے بتایا کہ جمہور ہائی اسکول دسویں 1976 سال کے مزید  طلباء کی تلاش جاری ہے۔ انھیں ڈھونڈ کر ان سے رابطہ قائم کیاجائے گا۔ اس گروپ کی آئندہ میٹنگ عید بعد انشاء اللہ کسی فارم ہاؤس پر ہوگی جس میں اس وقت کےاساتذہ کرام کو بھی مدعو کیا جائےگا۔a

Related posts

हैदराबाद: डॉ. नौहेरा शेख से जुड़े संस्थानों के कैलेंडर का विमोचन

Paigam Madre Watan

ممبر اسمبلی و سماج وادی پارٹی ممبئی و مہاراشٹر صدر ابوعاصم اعظمی اور سابق ممبر اسمبلی و سماج وادی پارٹی کارگزارصدر یوسف ابراہانی نے آج صبح  بشیر موسیٰ پٹیل (سابق ممبر اسمبلی) کے صابو صدیق مسافر خانہ واقع دفتر پہنچ کر اُن سے خصوصی ملاقات کی۔ ایک خوشگوار ماحول میں کافی دیر تلک سیاسی و سماجی موضوع پر باتیں ہوتی رہیں۔ آخر میں تینوں نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر عزم مصمم کیا کہ ماضی کی طرح ایک بار پھر متحد ہوکر ملّی مسائل کے حل کے لئے سرگرم رول ادا کریں گے۔

Paigam Madre Watan

ممبئی اردو کتاب میلے کا چوتھا دن : اردو اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ممبئی کی اردو تحریکوں پر مذاکرے ،

Paigam Madre Watan

Leave a Comment