National قومی خبریں

قیام اللیل بھی اللہ کو راضی کرنے کا ایک ذریعہ :واصف حسن واعظی

لکھنؤ (پریس ریلیز)رمضان المبارک کا آخری عشرے میں خدا کی عبادت کرنے والوں کو جہنم کی آگ سے چھٹکارا ملتا ہے۔ ویسے تو رمضان کا پورا مہینہ ہی رحمتوں کا مہینہ ہے لیکن سب سے اہم ہے تیسرا عشرہ کیونکہ اس عشرے کی طاق راتوں میں شب قدر ہو سکتی ہے اور ایک شب قدر کی عبادت کا ثواب ہزار سال کی عبادتوں کے برابر ہوتا ہے 27 رمضان کی رات کو قرآن کریم نازل ہوا اس لئے ان راتوں کی اہمیت کافی بڑھ جاتی ہے۔ رمضان کے آخری دس دنوں کی اہمیت اور عظمت بہت زیادہ ہے۔نبی اکرم ؐ یوں تو پورا ماہ رمضان عبادت و ریاضت میں گزارتے تھے مگر آخری دس دنوں میں نبی اکرم ؐکی عبادت میں اضافہ ہو جایا کرتا تھا۔مذکورہ خیالات کااظہار ٹیلے والی مسجد کے شریک متولی سید شاہ واصف حسن واعظی ( سجادہ نشین ) خانقاہ عالیہ وارثیہ حسنیہ ،ٹیلے والی مسجد لکھنؤ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ کیا۔ انہوں نے مزید کہاماہ مبارک میں قیام اللیل بھی اللہ کو راضی کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اسی کے ساتھ گناہوں سے اجتناب کرتے ہوئے ہمیں دیگر عبادات وریاضت کے ذریعہ بھی رب کو راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔لہٰذا ہم ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں خوب عبادت کا اہتمام کریں اور اعتکاف کے ذریعہ لیلۃ القدر کو تلاش کرنے کی کوشش کریں ،ہمارے لئے بڑی محرومی کی بات ہوگی کہ عطیہ ربانی رمضان المبارک سے ہم استفادہ نہ کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Related posts

نسل نو کے ایمان کی حفاظت کیلئےمکاتب اسلامیہ کومنظم کرنا وقت کی اہم ضرورت

Paigam Madre Watan

اسندھ سے AAP امیدوار امندیپ جنڈلا نے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کر شہر میں روڈ شو کیا

Paigam Madre Watan

 ایس اے بلڈرس: حیدر آبادی سرزمین کا بے تاج زمین مافیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment