National قومی خبریں

’مئیر س ہول جوہو لین (اندھیری،ممبئی) میں انٹر نیشنل ائیکوٹیبل ہیومن رائٹس سوشل کو نسل کی جانب سے انڈو انٹر نیشنل آئیکون ایوارڈ:2024 سیزن:2 کا انعقاد‘

ممبئی، ممبئی کے مئیر س ہول جوہو لین (اندھیری) میں انڈو انٹر نیشنل آئیکون ایوارڈز:2024 سیزن:2 نے کامیابیوں اور خدمات کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ دراصل انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی مشہور و معروف تنظیم انٹرنیشنل ائیکوٹیبل ہیومن رائٹس سوشل کونسل کے زیرِ اہتمام اس باوقار تقریب نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد اور اداروں کی کامیابیوں کو نہایت شاندار انداز میں سراہا۔ شاندار و اہم تقریب کیلئے جدید طرز کی آرائش سے مزین ہال میں مختلف شعبہ جات کی نہایت ممتاز شخصیات موجود تھیں، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ممبئی حکومت کے کا بینہ وزیر ایڈوکیٹ آشیش شیلار، جبکہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے بھیونڈی (ایسٹ) کے ایم ایل اے رئیس شیخ، بولی ووڈ ایکٹر تیج سپرو، سینئر لائیر روی جادھو، الحاج محمد عرفان احمد (سابق ممبر، سینٹر ل وقف کو نسل اور آل انڈیا حج کمیٹی)، محمد اقبال چودھری (ضلع کے ورکنگ صدر، مائنارٹی ونگ)، بٹو ساجد خان (ضلع کے نائب صدر، ممبئی)، ڈاکٹر عابد ابرار احمد (ضلع سیکریٹری جنرل، ممبئی) ودیگر معزز مہمانوں کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے اور حاضرین نے بھرپور داد دی۔ اس دوران ملک و بیرون ملک اور ہندوستان بھر میں اپنی بھرپور خدمات انجام دینے والی نہ صرف یہ ہے کہ انکی ستائش کی گئی، بلکہ اہم شخصیات کوخصوصی ایوارڈ سے نوازا بھی گیا۔ دراصل خصوصی شرکا نے ایوارڈ یافتگان کی کامیابیوں کو خوب تر سراہا ا، نیز اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ایک یادگار تجربہ قرار دیا۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز خصوصیت کیساتھ وندنا سے ہوا، جبکہ انٹر نیشنل ائیکوٹیبل ہیومن رائٹس سوشل کو نسل کے قومی صدر سنجے سنہا جی نے استقبالیہ کلمات میں سبھی مہمانوں کا استقبال کیا اور اپنی کو نسل کی جانب سے کرائے جا رہے سماجی و فلاحی کاموں سے واقف کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایسے پروگرام منعقد کر نے کا مقصدیہ ہے کہ لوگ اپنے حقوق سے واقف ہوں اور ہر شہری اپنی ذمہ داری بھی سمجھے۔ مسٹر سنجے سنہا جی نے اس اہم تقریب کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈز ان افراد اور اداروں کو تسلیم کرنے کیلئے ہیں جو نہ صرف اپنے شعبے میں کمال حاصل کرتے ہیں بلکہ دوسروں کیلئے مثال بھی بنتے ہیں، لہذا یہ تقریب انکے عزم، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کا بہترین جشن ہے۔ انٹرنیشنل ائیکوٹیبل ہیومن رائٹس سوشل کو نسل کے مائنورٹی شعبہ کے قومی چیئر مین الحاج محمد عرفان احمد صاحب نے تقریب کے ذمہ داروں بالخصوص سنجے سنہا صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے پروگراموں کی بہت ضرورت ہے اور ہندوستان کے مختلف مقامات پر اس سے متعلق پروگرام منعقد ہو نے چاہئے، تاکہ لوگ اپنے حقوق سے آراستہ ہوں اور وہ اپنا حق بھی لے سکیں، لہذا جو انکا بنیا دی حق بھی ہے۔ الحاج عرفان نے یہ بھی کہا کہ ہماری کونسل ہر سال ہندوستان کے مختلف شہروں میں تقریب کا اہتمام کرتی ہے، آگے بھی دیگر صوبوں میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ اس دوران آئی اے ایس ڈاکٹر سنجیوکمار، فلم اداکار راجیش مشرا، راجو رہیکوار، عمران خان، زاہد علی، چنو مہرا، کتھک ڈانسر جینتی مالا مشرا، ڈاکٹر اتل کمار شاہ، اکشے ٹھاکر، شاعرہ سویتاعاصم، ٹائمز آف انڈیا کے سینئر جرنلسٹ محمد وجیہہ الدین وغیرہ تنظیم کے قومی صدر اقلیتی ونگ محمد عرفان احمد نے سب کا خیر مقدم کیا اور اپنے خیالات پیش کیے اور تمام مہمانوں کو اعزاز سے نوازا۔ انڈو-انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈ سے نوازے جانے والوں میں میڈیا پرسن ڈاکٹر کیول کمار، سیوادار سردار سنتوکھ سنگھ بگا، آنکولوجیسٹ سرجن ڈاکٹر سدیشنا بنرجی، اداکارہ مونیکا مینا، روشن رستوگی، سماجی کارکن آشوتوش اشوک ترپاٹھی، فلمساز امر بیتاب، موسیقار وشنو دیو، اداکارہ پرتیما ٹی، فلمساز یونس پٹیل، رمیش ایم ملتانی، بانسری وادک شانتیمے چٹرجی، گلوکار سنیل تیواری، اداکار روی یادو، کتھک ڈانسر سوما مترا، نظام الدین شیخ، فلم ایڈیٹر ناصر حکیم انصاری، گلوکار زوبن سنہا، راجیش کشواہا، وپُل مہرا، پرتیبھا کے سینی، اینکر ماہی خان، اداکار فاروق علی، فلم رائٹر بٹو ساجد خان اور دیگر شامل رہے۔ سوما مترا نے اپنے ڈانس پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کیا، جبکہ شانتیمے چٹرجی نے اپنی بانسری بجا کر سب کا دل جیت لیا، اینکرنگ ماہی خان اور گلوکار سنیل تیواری نے کی۔ وہیں تقریب میں مہمانوں کیلئے خصوصی نشستیں اور پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ منتظمین، اسپانسرز اور شرکا نے ایونٹ کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم یہ شام نہ صرف ایک ایوارڈ تقریب تھی، بلکہ تعلقات کو مضبوط بنانے، معاشرتی ترقی کو اجاگر کرنے اور کامیابی کے نئے معیار متعین کرنے کا ذریعہ بنی۔لہذا انڈو انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈ:2024 سیزن:2 ایک ایسی یادگار شام کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، جو لگن، محنت اور اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ تقریب کے دوران انسانی حقوق کی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ممبئی ہائی کورٹ کے سینئر وکیل روی جادھو، میڈیا شخصیت اور تنظیم کے ارکان نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام شکریہ کے جذبات سے بھرپور اور حب الوطنی خصوصاجن گن من سے ہوا۔

Related posts

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد میں جشنِ تکمیل قرآن کا انعقاد. 

Paigam Madre Watan

सांसद और केंद्रीय वन एवं पर्यावरण मंत्री श्री भूपेंद्र यादव के द्वारा आयोजित ASK-U के द्वितीय चरण में 18 और 19 जनवरी को आयोजित होंगी प्रतियोगिताएं

Paigam Madre Watan

محمد یہ طبیہ کالج کے زیر اہتمام ” طب نبوی ” پر انٹر نیشنل کانفرنس کا 11 تا 12 دسمبر کو انعقاد  

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar