Delhi دہلی

بیدر کی دو معروف شخصیت خادم الحجاج سید منصور احمدقادی کو حج کمیٹی کا ممبر اورخادم اُردو محمدامین نوازکو کرناٹک اُردو اکاڈیمی کا ممبر نامزد کئے جانے پرشاہین ادارہ جا بیدر کی جانب سے تہنیت

بیدر۔بیدر شہر کی دو معروف شخصیت ایک خادم الحجاج جناب سید منصور احمد قادری اور دوسر ے خادم ِاُردوجناب محمدامین نواز کی شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے بضمن کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی ممبر اور کرناٹک اُردو اکاڈیمی ممبر نامزد کئے جانے پر شال پوشی و گُلپوشی کرتے ہوئے پُر وقار تہنیت پیش کی گئی ۔یہ تہنیتی تقریب شاہین کیمپس شاہین نگر بیدر کے احاطہ میں5؍رمضان المبارک مطابق16؍مارچ2024 بعد نمازِ عصر تا نمازِ مغرب سے قبل تک منعقد ہوئی ۔اور تمام طلباء و ادارہ جات کے اسٹاف کے ساتھ روزہ افطار کیا گیا اور دعا کی گئی ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے دونوں نو نامزد اراکین کا والہانہ استقبال کیا اور مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دونوں نو نامزد اراکین اپنی ذمہ داری کے احساس کرتے ہوئے بھرپور خدمات انجام دیں گے۔اس موقع پرالامین جامع مسجد ٹرسٹ کی جانب سے بھی مذکورہ بالا دونوں نونامزد اراکین کی الحاج جناب محمد اسحق جنواڑ کر مؤظف فزیکل لیکچرر اور جناب محمد مبین صاحب نے شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔اس موقع پرجناب عبدالمقیت صاحب ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر، پرنسپلس شاہین کالج بیدر جناب حسام الدین قادری المعروف گیسو قادری صاحب اورجناب خواجہ پٹیل صاحب کے علاوہ ادارہ کے پی آر او جناب عبدالرحمن اعظمی صاحب اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Related posts

عام آدمی پارٹی پوروانچل شکتی پیٹھ نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں مکر سنکرانتی کا تہوار منایا

Paigam Madre Watan

 ہیرا گروپ ممبرس سپورٹرس ایسو سی ایشن کے نئے اقدامات شروع

Paigam Madre Watan

मुख्यमंत्री ने खनन एवं भू विज्ञान विभाग के अधिकारियों के साथ की समीक्षा बैठक

Paigam Madre Watan

Leave a Comment