Education تعلیم

زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی میں سالانہ اختتامی تقریب کا انعقاد

 ہاپوڑ کے زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی میں( جو کہ ایک کیمبرج نصاب اسکول ہے) سالانہ اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول  میں پڑھنے والے بچے جنہوں نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا ان کو دستار فضیلت سے بھی نوازا گیا جس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا ابراہیم صاحب تاراپوری صاحب (انگلینڈ)  مفسر قرآن ومہتمم مدرسہ اشاعت القران انگلینڈ   نے شرکت کی اس موقع پر مہمان اعزازی جناب منور زماں صاحب(مشہور لیڈر شپ ٹرینر) اور مولانا محمود مدنی صاحب صدر جمیعۃ علماء ہند شرکت فرمائی  تقریب کا آغاز حافظ محمد احسن اقبال نے تلاوت قرآن سے کیا اس کے بعد  عبداللہ مکرانی اور محمد معاوض نے تلاوت ترجمہ کے ساتھ کیا اور عمر نواب  کیمبرج  کلاس 8 نے نعت رسول پیش کی اور کیمبرج کے مخلتف کلاس کے بچوں نے مختلف قسم کے مکالمہ پیش کیاجیسے تعلیم کی اھمیت اور گھروں کے نظام میں بہتری کا طریقہء کار وغیرہ پر بعد ازاں بچوں کی تربیت کے موضوع پےحنظلہ شاکر کیمبرج کلاس 8 نے شاندار انگلش تقریر کی  بعدہ بچوں کی دستاربندی کا سلسلہ شروع ہواساتھ ہی ساتھ والدین اور اساتذہ کرام کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی انعامات کے ذریعہ  قبل دستار بندی جناب منور زماں صاحب نے  بچوں کے تربیت کے متعلق والدین کو بتایا  ساتھ ہی ساتھ زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی  کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کسی چیز کو حاصل کرنا کما ل نہیں ہے بلکہ اس کو باقی رکھنا کمال ہے اور بتایا کی پہلے اپنے آپ کو بدلیں بچوں کی خود بخود تربیت ہو جائگی بچوں کی تربیت سے  اساتذہ اور والدین کو اپنے میں بدلاو لانا ضروری ہے ان کے بعد مہمان خصوصی حضرت مولانا ابرابراہیم صاحب تارا پوری کا بیان ہوا نہوں نے قرآن کی اہمیت پے روشنی ڈالی اور  ان لوگوں کی تردید کی جو کہتے ہیں قرآن بنا سمجھ کے پڑھنے کے کیا فائدے اور ساتھ ہی ساتھ قرآن کی تفسیر پڑھنے پے بھی زور دیا مجلس کا اختتام حضرت کی دعا سے ہوا  جن طلبہ کی دستاربندی ہوئی ان کے اسماء درج ذیل ہیں محمد احسن اقبال بنارسی،عبد الرحمان مرادآبادی اورمحمد اقدس دہلوی علاوہ ازیں زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی کے ہیڈ ماسٹر جناب مشیر الزماں صاحب نے مہمانان کرام  کو مومینٹو  پیش کیا  زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی ایک ایسااسکول جہاں علوم عصریہ کے ساتھ علوم دینیہ پر خاص توجہ دی جاتی ہے الحمد اللہ یہاں حفظ القرآن کا بہترین نظم ہے اللہ اس کو مقبول اورمزید ترقیات عطافرمائے۔ آمین۔ ۔ کلاس  (4) سے کلاس(8) تک  کے لئے داخلے جاری ہیں مزید معلولات کے لئے رابطہ کریں

Related posts

ہندوستان میں اسپینش سفیر جوس ماریا ریڈاؤ نے کیجریوال حکومت کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسکول آف اسپیشلائزڈ ایکسیلنس کا دورہ کیا: آتشی

Paigam Madre Watan

بین جامعاتی ثقافتی فیسٹول میں اردو یونیورسٹی کو چوتھی پوزیشن

Paigam Madre Watan

نسیمہ خاتون کو تعلیماتِ نسواں میں پی ایچ ڈی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar