Education تعلیم

شاہین ڈگری کالج میں 14؍جنوری کو کانووکیشن تقریب کا انعقاد

بیدر(پی ایم ڈبلیو نیوز)پرنسپل شاہین ڈگری کالج بیدر کے ایک پریس نوٹ کے بموجب شاہین ڈگری کالج بیدر میں بی اے اور بی ایس سی انٹیگریٹیڈمع یو پی ایس سی کے علاوہ ڈپلومہ ان عربک و اسلامک اسٹاٹکس کے جملہ80سے زائد طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تقسیم کرنے کیلئے 14؍جنوری بروز اتوار بمقام شاہین ڈگری کالج (شاہین کیمپس) شاہ پور گیٹ شاہین نگر بیدر میں کانو وکیشن تقریب عمل میں آئے گی ۔اس تقریب کی صدارت جناب ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر کریں گے،جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد رحیم خان صاحب ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج اُمور حکومتِ کرناٹک ،جناب نصیر احمد صاحب پولٹیکل سکریٹری چیف منسٹر کرناٹک، ڈاکٹر طہٰ متین منیجنگ ڈائریکٹر ایکورا اسپتال بنگلور اور جناب فرید زری والا صاحب ڈائریکٹر نوری گروپ آف کمپنیز کے علاوہ مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے جناب عبدالحسیب صاحب منیجنگ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جا بیدر ،جناب عبدالمقیت صاحب ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر ،محترمہ ذکیہ بیگم صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر ، محترمہ مہر سلطانہ صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر ،محترمہ شائستہ ناز صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدراور محترمہ وفا صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر شرکت کریںگے۔

Related posts

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سےایک شام ’’قومی یکجہتی کے نام ‘‘ کل ہند مشاعرہ کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد

Paigam Madre Watan

اقرا انٹرنیشنل اسکول کے زیر اہتمام منعقدہ تلاوتِ کلام پاک اور حفظِ ادعیہ ماثورہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر،

Paigam Madre Watan

مولانا مظہر الحق یونیورسٹی،پٹنہ میں عالمی معیار کی لائبریری قائم ہوگی؍پروفیسر محمد عالمگیر

Paigam Madre Watan

Leave a Comment