مالیگاؤں, بروز اتوار2023ءصبح ساڑھے دس بجے، دفتر اہل حدیث منزل،گولڈن نگر مالیگاؤں میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کے اراکین کی میٹنگ صوبائی امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب کی صدارت میں ہوئی،اس میٹنگ کی نظامت صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے کی جبکہ صوبائی نائب امیرمولاناشکیل احمدفیضی کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔صوبائی ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔مختلف ایجنڈوں پر گفتگو ہوئی اور اتفاق رائے سے درج ذیل تجاویز پاس کی گئی۔رمضان المبارک میں صوبائی جمعیت کو مالی طور پر مضبوط کرنا۔ماہانہ تعاؤن کے لئے ممبر شپ بنانا۔ضلعی جمعیات صوبائی جمعیت کےاصول کی روشنی میں ذیلی اکائیوں کومنظم کریں۔نوجوانوں اور ائمہ مساجد کےتربیتی پروگرام کاازسرنوآغاز کرنا۔ووٹرآئی ڈی اور دیگر ضروری کاغذات میں بیداری پیدا کرنااس کے علاوہ مالی معاملات کو اکاؤنٹ کے ذریعے کرنا۔اعلی تعلیم اور معاشی معاملات میں نوجوانوں کی رہنمائی کرنا۔نسل نو کی حفاظت کے لئے مکاتب کو منظم کرنا۔آخر میں صوبائی جمعیت کے امیر ڈاکٹر سعیداحمدفیضی صاحب نے خطبہ صدارت میں کہاکہ مسلم نوجوانوں میں نشہ کرنے شراب دارو گٹکا کتا گولی تمباکو اور دیگر منشیات وغیرہ کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ سرپرست بھی ان اشیاء سے بچیں اور اپنی اولاد کے مستقبل اور آخرت میں فلاح کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں اسی طرح موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے فحاشی بہت عام ہو رہی ہے اس پر قد غن لگائیں اور اولاد کی مناسب وقت میں شادیاں کر لیں موبائل کا بے تحاشہ استعمال سے وقت کی قدر تقریبا ختم ہو گئی ہے موبائل کے نشے میں اپنی عبادات ومصروفیات اور کاروبار کو نظر انداز کیاجا رہا ہے ،تعلیم کے نام پر لڑکوں اور خاص طور پر لڑکیوں کو موبائل کی سہولت دینا بھی ارتداد اور فحاشی کا ایک بڑا سبب ہے۔ اس میٹنگ میں صوبہ مہاراشٹرسےمولانا محمد یوسف محمدی،خلیل احمد انجینئر (ناندیڑ)مولانارضوان احمد سلفی(احمد نگر) منہاج بھائی ،عمیر بھائی (بلڈانہ)شیخ اسرائیل (آکولہ) حافظ زاہدمحمدی(نندوربار) مولانا رئیس محمدی(دھولیہ)عاصم شہزاد،ڈاکٹر فیروز (امراوتی)محمد حسین ،عبدالرشید بھائی (دھرم آباد)مومن خواجہ (عثمان آباد)حافظ عبدالماجد(پربھنی )مولاناعبدالحق نوری (ناندورہ)عبدالمتین(آکوٹ)اور اورنگ آباد،پوسلہ ، جامود،اگرباڑگاؤں،گنگاپور، مہیکر،کھام گاؤں،بارسی ٹاکلی،وغیرہ کے علاوہ مقامی سطح پر مولانا شکیل احمد فیضی، شیخ مصطفی بشیر مدنی ،شفیق الرحمن ،نور پریس، حافظ اشفاق محمدی،عبدالماجدفیضی وغیرہ شریک رہے۔الحمدللہ مجموعی اعتبار سےیہ میٹنگ کامیاب رہی۔
Related posts
Click to comment