Game کھیل

یہ ریاستِ تلنگانہ اور پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی کے لیے بے حد خوشی کی بات ہے کہ شیہان سید افتخار حسین نے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے تسلیم شدہ کوچ کورس میں شرکت کی اور انھیںکوالیفائی کیاگیا

حیدرآباد۔یہ ریاستِ تلنگانہ اور پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی پرائیویٹ لمیٹڈ کے لیے بے حد خوشی کی بات ہے شیہان سید افتخار حسین نے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے تسلیم شدہ کوچ کورس میں شرکت کی اور انھیںکوالیفائی کیا گیا ہے یہ ریاستِ تلنگانہ کیلئے نہایت فخر کی بات ہے کہ ریاست تلنگانہ سے WKF کیپہلے شخص بن گئے ہیں۔ اور UAE کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام مسٹر جابر (ریفری کمیشن کے چیئرمین یو اے ای) اور مسٹر سلطان (ریفری کمیشن چیئرمین ASIA) کی زیر نگرانی منعقد ہوا21 فروری 2024 کو جو البحر ہوٹل اینڈ ریزورٹ (HQ) فجیرہ (UAE) میں منعقد ہوا۔ شیہان سید افتخار حسین نے کہا کہ یہ صرف میرے آئیڈیل اور میرے سرپرست ہانشی بھرت شرما سر کی حوصلہ افزائی اور اخلاقی حمایت سے ہوا،ان کے تعاون کے بغیر میں اس منزل تک نہیں پہنچ سکتا اور بس دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اورہانشی بھرت شرما سر میری انسپائریشن ہیں۔اور ہمارے TSKDA کے صدر بی۔مہیش گوڈ سر (MLC) کا بھی شکریہ ۔حال ہی میں اس نے AKF جج کا امتحان پاس کیا ہے اور وہ KAF JUGDE (ایشین کراٹے فیڈریشن) بن گیا ہے۔ سیدافتخار حسین جو مارشل آرٹس کی دنیا میں اپنا منفرد مقام و منفرد پہچان رکھتے اس میدان میں کامیابی کے پرچم لہراتے ہوئے انہوں نے انقلاب برپا کیا ہے۔ مارشل آرٹس کی دنیا میں باصلاحیت ماہر کوچ کی حیثیت سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنااور ملک کا نام روشن کرنے والے اور اس فیلڈ میں ریاست تلنگانہ سے سید افتخار حسین پہلے شخص ہیں جنہوں دو مرتبہ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کیا ہے ان کی اسی کار کردگی کو دیکھتے ہوئے سیدافتخار حسین کو بھارت آئیکن نیشنل ایوارڈ 2023 کے چیئرمین/صدر اور گورننگ بورڈ ممبر س اسپورٹی سرویسس سوسائٹی انڈیا این جی او نے پر وقار بھارت آئیکن نیشنل ایوارڈ 2023 ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ مارشل آرٹس میں ”بہترین کوچ” کی حیثیت سے شاندار کارکردگی پیش کرنے پر یہ ایوارڈ پیش کیا گیا ہے۔واضح ہو کہ سید افتخار حسین کے 28 سال سے زائد عرصہ سے مارشل آرٹس کے شعبے میں ہیں، بہت سے طلباء ان کی زیر تربیت چیمپئن بن گئے۔ان کی تربیت کے تحت بہت سے طلباء عالمی چیمپئن، ایشین چیمپئن، انٹرنیشنل چیمپئنز اور نیشنل چیمپئن بن گئے اور چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دنیا بھر کا سفر کیا۔ حیدرآباد کے ملک پیٹ،سرو نگر اور بارکس علاقوں میں اپنی پاکو مارشل آرٹس اینڈ سیلف ڈیفنس اکیڈمی کے ذریعے675 سے زائد نوجوانوں کو مارشل آرٹس کی تربیت دے رہے ہیں۔ انکی کوچنگ اکیڈمی میں لڑکیوں کیلئے ماہرخاتون ٹرینر کی خدمات ہیں۔ انہوں نے اپنی اکیڈمی میں یتیموں کو مفت تربیت دیتے ہیں۔

Related posts

All India Republic Day Gold Cup Chess Tournament for School Students in Hyderabad. on 26th January 2024. Will be held in Urdu Ghar Moghal Pura Near Asra Hospital Charminar Hyderabad.

Paigam Madre Watan

اردو یونیورسٹی میں انٹر ہاسٹلس مقابلوں کا اہتمام معذور طلبہ کا کرکٹ میاچ۔ خصوصی انعامات کا اعلان

Paigam Madre Watan

ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے دہلی کے 11 کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar