Delhi دہلی

یوپی کے ضلع غازی آباد سے محمد نسیم و محمد ارشاد اے آئی ایم ای پی اقلیتی امور کے عہدیدار منتخب

نئی دہلی (ریلیز )محمد نسیم اور محمد ارشاد آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے اتر پردیش ضلع غازی آبادی سے ضلع صدر و نائب صدر منتخب کئے گئے ہیں۔ دہلی کے وزیر آباد میں واقع کل ہند اقلیتی امور دفتر میں مطیع الرحمن عزیز آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کل ہند صدر برائے اقلیتی امور نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ محمد نسیم کو اتر پردیش کے ضلع غازی آباد سے صدر اور محمد ارشاد کو یہیں سے نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اس عہدہ کے انتخاب کے بعد مطیع الرحمن عزیز نے اپنے عہدیداران محمد نسیم اور محمد ارشاد کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ ہماری آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی سپریمو اور کل ہند عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے نیک خواہشات کو ہم ملک کے کونے کونے میں پہنچائیں گے۔ اور ان کے ہاتھ کو مضبوط کریں گے تاکہ وہ اپنی مہم کو ملک کے ایوان بالا اور حکومتوں کے گلیاروں سے دیش واسیوں کے ملنے والی راحتوں میں تبدیل کر سکیں۔
عہدہ پانے کے بعد محمد نسیم نے اپنے بیان میںسب سے پہلے اللہ رب العالمین کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی ہائی کمان خصوصا ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بہت ہی فعال اور متحرک کارکن مطیع الرحمن عزیز کے ذریعہ سے پارٹی نے جو عزت افزائی کی ہے اس کے لئے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس عہدہ کی پاکیزگی کو برقرار رکھتے ہوئے پارٹی اور اعلیٰ عہدیداران کی امیدوں پر کھرا اتر سکوں۔ اور عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر ملک کے باشندوں کے درمیان محبت اور بھائی چارہ کا پیغام پہنچا سکوں۔ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی جس پاکیزگی اور شفافیت کے ساتھ تمام ملک بھر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کا پیغام لے کر چلی ہے اس کے لئے ہم پارٹی کے شکر گزار ہیں کیونکہ آج ملک میں نفرت کی جو آب وہوا چل رہی ہے اس میں محبت اور بھائی چارہ کی آمیزش وقت کی ضرورت ہے، ہمارا ملک ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے، اور ہزاروں سال سے ملک کے تمام باشندے بلا تفریق مذہب و ملت مل جل کر رہتے ہوئے آئے ہیں، ہمیں اسی محبت بھرے بھارت کو دوبارہ دیش واسیوں کے درمیان متعارف کرانا ہے۔
محمد ارشاد جنہوں نے ضلع غازی آباد سے نائب صدر کا عہدہ سبھالا ہے، نے پارٹی ہائی کمان خصوصا عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطیع الرحمن عزیز کو بھی لائق مبارکباد مانا ہے، اور کہا کہ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نے جس طرح سے ہم عام لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنے کا تحفہ دیا ہے اس سے ہمارے دل خوشی اور راحت محسوس کر رہے ہیں، ہم عوام کے درمیان جائیں گے اور لوگوں کو اپنے حقوق کے تعلق سے بیدارکریںگے، ہم کوشش کریں گے کہ عوامی مقامات پر جائیں، سڑک چوراہوں اور خصوصا چائے کی دوکانوں پر جہاں عوام کی پارلیمنٹ لگتی ہے ، پارٹی کے ہائی کمان عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی سوچ کو رکھیںگے، اس طرح عوام کو بھی ایک دن یہ باور ہو جائے گا کہ ملک کی مستقبل میں وزیر اعظم اور ملک کو سونے کی چڑیانے بنانے کی طرف اگو کوئی پیشرفت کر سکتا ہے تو وہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ہیں، کیونکہ جس خاتون نے اپنی تجارت سے لاکھوں کروڑوں لوگوں کو راحت پہنچائی ہو اگر ان کو حکومتی اقتدار اور طاقت کا تعاون حاصل ہوگا تو نہ صرف ملک بلکہ دنیا بہت جلد ان کے اعلیٰ عزائم کو تسلیم کر لے گی، اور ہم عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے عزائم کو پھیلانے کے لئے ہر حالت میں مستعد رہیں گے۔

Related posts

کیجریوال حکومت 1000 کروڑ روپے سے دہلی کے دیہاتوں کو پھر سے جوان کرے گی، ولیج ڈیولپمنٹ بورڈ نے دی منظوری: گوپال رائے

Paigam Madre Watan

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی ایک اور قانونی فتح

Paigam Madre Watan

اس بار پنجاب کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا بدلہ لے گا: کیجریوال

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar