Delhi دہلی

صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر نے دیہی علاقوں کے روزہ داروں کیلئے کھجور روانہ کیا۔

صوبائی جمعیت کے امیرڈاکٹر سعیدفیضی وناظم حافظ عنایت محمدی نے تعاون کی اپیل کی ۔

الحمدللہ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ’’شعبہ مالیات ‘ ‘ میں جس طرح ذمہ داران و احباب جماعت کاتعاون حاصل ہو رہا ہے اسی طرح صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔فی الحال صوبہ مہاراشٹر کے تقریبا 13 مساجد کے ائمہ کرام کی تنخواہ کا نظم ہرماہ پابندی سے جاری ہے اور اسی طرح مختلف موضوعات کے تحت کتابیں مثلاً”صبح و شام کے اذکار” اور "نکاح سے متعلق ضروری معلومات” شیخ مقبول احمد سلفی کی” رمضان المبارک کے فضائل و مسائل ،شیخ ارشد بشیر مدنی کی، ـ قربانی کے احکام ومسائل ، تنظیم کی اہمیت وضرورت، صوبائی جمعیت کاپیغام ،وغیرہ صوبائی جمعیت نے شائع کرکے مفت تقسیم کیا اور ساتھ ہی صوبہ مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں مساجد کی زمین اور تعمیر کے تعاون کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔اور حسب ضرورت وموقع صوبے میں دینی دعوتی وتنظیمی دورے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صوبہ مہاراشٹر کےدیہی علاقوں کےلئے ایک صاحب خیر کے تعاون سےغرباءومساکین میں 700 سے زائد زنانہ کپڑے تقسیم کئےگئے، اس کے علاورمضان المبارک کی مناسبت سے صوبہ مہاراشٹر کے دیہی علاقوں میں روزہ دار افراد کے لئے چند مخیران کے تعاون سےصوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر(مالیگاوں) کی نگرانی میں کھجور کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ رمضان المبارک کے موقع پر صوبائی جمعیت کےامیر ڈاکٹر سعید احمدفیضی و صوبائی ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے صوبائی جمعیت کے ساتھ تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جیسا کہ آپ لوگوں کو بخوبی علم ہے کہ کسی بھی تنظیم کے اہداف و مقاصد کی تکمیل کی تنفیذ میں مالیہ کا اہم رول ہوتا ہے۔صوبے میں وسائل کی قلت اور مسائل کی کثرت (بھرمار) ہے مالیہ کی کمزوری کی وجہ سے چاہنے کے باوجود کئی محاذوں پر اب تک کام شروع نہیں کئے جا سکے ہیںلہذا صوبائی جمعیت کا بھرپور تعاون کیجئے اور صوبائی جمعیت کومزید متحرک و فعال کرنے کے لیے کمر بستہ ہو جائیے۔صوبائی جمعیت کے تعاون کے لئے صوبائی جمعیت کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروا کر سلپ واٹس ایپ 9028723075کے ذریعے بھیج دیں اور رسید حاصل کر لیں۔اس طرح کی اطلاع ناظم دفتر نے دی ہے۔

Related posts

آسام میں بارش اور سیلاب کی قہرسامانی سے متاثرین کی امداد قومی و انسانی فریضہ/مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

Paigam Madre Watan

بی جے پی میں شامل ہونے سے انکار کرنے پر سنجیو اروڑا کے بعد اب "آپ” کے گوا سہ انچارج دیپک سنگلا گرفتار: کیجریوال

Paigam Madre Watan

भ्रष्ट और क्रूर लोगों के खिलाफ लड़ाई ही मेरा मुख्य लक्ष्य होगा

Paigam Madre Watan

Leave a Comment