National قومی خبریں

ماہ رمضان المبارک عبادت و ریاضت میں گزاریں اور ماہ مقدس میں اہل فلسطین کیلئے دعاؤں کا اہتمام کریں!

بنگلور، ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام مسجد معراج، عمر باغ لے آؤٹ، بنگلور میں منعقد ایک عظیم الشان”جلسہ استقبال رمضان“ سے صدارتی و کلیدی خطاب کرتے ہوئے مرکز تحفظ اسلام ہند کے سرپرست اور جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر حضرت مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب مدظلہ نے فرمایا کہ رمضان المبارک سال بھر کے اسلامی مہینوں میں سب سے زیادہ عظمتوں، فضیلتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں اللہ تعالیٰ اہلِ ایمان کو اپنی رضا، محبت وعطا، اپنی ضمانت واُلفت اور اپنے انوارات سے نوازتے ہیں۔ اس مہینہ میں ہر نیک عمل کا اجر و ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ اس ماہ میں ایک نیکی فرض کے برابر اور فرض ستر فرائض کے برابر ہوجاتا ہے، اس ماہ کی ایک رات جسے شبِ قدر کہا جاتا ہے وہ ہزار مہینوں سے افضل قرار دی گئی ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ رمضان کا روزہ فرض اور تراویح کو نفل بنایا ہے۔ یہ صبر کا مہینہ ہے، اور صبر کا بدلہ جنت ہے۔ مولانا قاسمی نے فرمایا کہ اس ماہ کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ رمضان وہ مبارک مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو نازل کیا، جو لوگوں کے لیے راہنمائی، ہدایت اور حق و باطل میں تمیز کرنے کا ذریعہ ہے۔ مولانا نے فرمایا اس ماہ مبارک میں ایسے انداز میں عبادت کو فرض کے طور پر متعین فرما دیا گیا ہے کہ انسان اس عبادت کے ساتھ اپنی تمام ضروریات و حوائج میں بھی مصروف رہ سکتا ہے اور عین اسی خاص طریقہ عبادت میں بھی مشغول ہوسکتا ہے، ایسی خاص طریقہ کی عبادت کو روزہ کہا جاتا ہے، جسے اس ماہ میں فرض فرمادیا گیا ہے، روزہ ایک ایسی عبادت ہے کہ انسان روزہ رکھ کر اپنے ہر کام کو انجام دے سکتا ہے اور ثواب کا حقدار بن سکتا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ ہمارا رمضان پرسکون ماحول میں آرہا ہے لیکن جنگ کے سائے میں فلسطین و غزہ میں رمضان کے مہینے کا آغاز ہوا ہے، لیکن باوجود اسکے کہ انکے پاس کھانے اور پینے تک کو کچھ نہیں ہے لیکن فلسطین میں خواتین، مردوں اور بچوں نے بابرکت مہینے کا بھرپور انداز میں استقبال کیا ہے، اور وہ اسکا مکمل احترام بھی کریں گے۔ضرورت اس بات کی ہیکہ ہمیں بھی رمضان المبارک کا مکمل احترام کرنا چاہئے اور اپنے اوقات عبادت و ریاضت میں گزارنی چاہیے۔ ساتھ میں رمضان المبارک کی بابرکت ایام میں ہمیں کم از کم اپنے بھائیوں اہل فلسطین و غزہ کیلئے دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیے۔ قابل ذکر ہیکہ مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام منعقد یہ عظیم الشان ”جلسہئ استقبال رمضان“ مرکز تحفظ اسلام ہند کے معاون خاص حافظ محمد آصف صاحب کی نگرانی اور مرکز کے رکن تاسیسی قاری عبد الرحمن الخبیر قاسمی کی نظامت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز مرکز کے آرگنائزر حافظ محمد حیات خان کی تلاوت اور مرکز کے رکن شوریٰ حافظ محمد عمران کے نعتیہ کلام سے ہوا۔ جس کے بعد مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے مرکز کا مختصر تعارف اور استقبالیہ پیش کیا۔ جبکہ مسجد ہذا کے ذمہ داران بالخصوص صدر مجاہد پاشاہ، متولی مبارک پاشاہ، سکریٹری فیاض اللہ، خازن محمد سمیع اللہ، لیگل ایڈوائزر اشفاق اللہ، مرکز کے ارکان، عمائدین شہر سمیت لوگوں کا جمع غفیر شریک اجلاس تھا۔ اس موقع پر سرپرست مرکز حضرت مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب مدظلہ نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے خوب دعاؤں سے نوازا۔ اجلاس کے اختتام سے قبل حافظ محمد آصف صاحب نے حضرت والا کا، جملہ ذمہ داران مسجد و حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا۔ اور حضرت مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب کی دعا سے یہ عظیم الشان ”جلسہ استقبال رمضان“ اختتام پذیر ہوئی۔

Related posts

ایم ای پی جموں و کشمیر ضلع بڈگام کے غریب چائے اسٹال مالکان کی مکمل حمایت یم اے نجیب کا میڈٰیا سے خطاب اور بھر پور تعاون کرنے کا اعلان

Paigam Madre Watan

ہزاروں کی تعداد و پر نم آنکھوں سے جناب محمد زماں رحمہ اللہ سپردخاک

Paigam Madre Watan

قریش کانفرس ریاست تلنگانہ کے پہلے کانفرس کا حیدرآباد میں کامیاب انعقاد

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar