نئی دہلی ، سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیا(SDPI)نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارلیمانی عام انتخابات کے نوٹیفکیشن کا اعلان کردیا ہے۔ ملک بھر میں یہ انتخابات 7مرحلوں میں ہونے جارہے ہیں۔ لکشدیپ، کشمیر، آسام، مغربی بنگال، کیرالہ، یوپی، بہار، کرناٹک، تمل ناڈو اور مہاراشٹر جیسی کئی ریاستوں اور یونین علاقہ جات میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے اعلان کردہ پولنگ کی تاریخیں جمعہ کو آتی ہیں۔ اس سے ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پولنگ فیصد پر منفی اثر پڑے گا۔مسلم رائے دہندگان اور پارٹی کارکنان جن کو ان ریاستوں اور یونین پردیسوں میں جمعہ کی لازمی نماز میں شرکت کرنی ہوتی ہے وہ جمعہ کو پولنگ میں حصہ لینے سے رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے پولنگ کی شرح کم ہوسکتی ہے۔لہٰذا، چونکہ الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات میں 100 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ کو یقینی بنائے۔ اس صورتحال میں ایس ڈی پی آئی الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پولنگ کی جمعہ کے دن انتخابات سے گریز کرکے اعلان کردہ تاریخوں پر نظر ثانی کرے تاکہ تمام ووٹروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا ووٹ ڈالنے میں مددملے۔
previous post
Related posts
Click to comment