Delhi دہلی

آپ نے گاندھی جی کی سمادھی پر دنیا کے سب سے بڑے گاندھی وادی سونم وانگچک کی رہائی کے لئے کی دعا

نئی دہلی، عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے گاندھی وادی اور سماجی کارکن سونم وانگچک کی جیل سے رہائی کے لئے دعا کی۔ آپ دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج دوپہر 12 بجے راج گھاٹ واقع مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پہنچے اور چند منٹ خاموش رہ کر انہیں یاد کیا۔ انہوں نے سونم وانگچک کو انصاف دلانے کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کی سمادھی پر پھول چڑھانے والے ہی ایک سچے گاندھی وادی سونم وانگچک کو ملک سے غداری کے جھوٹے مقدمے میں جیل میں ڈالے ہوئے ہیں۔ جبکہ سونم وانگچک نے ملک کو سچائی اور عدم تشدد کی راہ دکھائی ہے۔ اس دوران رکن اسمبلی سنجیو جھا، عادل خان، خواتین ونگ کی صدر ساریکا چودھری سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔سوربھ بھاردواج جمعرات کو گاندھی وادی سونم وانگچک کی رہائی کی دعا کرنے راج گھاٹ پہنچے تھے۔ دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا مہاتما گاندھی کو یاد کر رہی ہے۔ لیکن دنیا کے سب سے بڑے گاندھی وادیوں میں سے ایک سونم وانگچک جھوٹے مقدمہ غداری میں جیل میں قید ہیں۔ آج روس کی حکومت نے گاندھی سمادھی کے پاس گاندھی جی اور ٹالسٹائی کی زندگی پر ایک نمائش لگائی ہے، جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آج بھی پوری دنیا گاندھی جی کو یاد کر رہی ہے۔سوربھ بھاردواج نے اسے شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی کی سمادھی پر پھول چڑھانے والے ہی دنیا کے سب سے بڑے گاندھی وادی سونم وانگچک کو غداری کے جھوٹے الزام میں جیل میں ڈالے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اہل وطن سے اپیل کی کہ اگر ان کے دل میں کہیں گاندھی ہیں، تو آج اسی دل سے سونم وانگچک کے لئے خدا سے دعا کریں۔ دعا یہ نہیں ہے کہ وہ جلد جیل سے رہا ہوں، کیونکہ ایک گاندھی وادی کے لئے جیل میں رہنا کوئی بڑی بات نہیں، بلکہ دعا یہ ہے کہ جس راہِ عدم تشدد اور سچائی پر سونم وانگچک نے اہل وطن اور لداخ کے عوام کو چلنے کی تلقین کی ہے، اس پر وہ مضبوطی سے چلیں اور خدا ہمیں بھی اس راہ پر چلنے کی طاقت عطا کرے۔سوربھ بھاردواج نے بتایا کہ بدھ کے روز سونم وانگچک کی اہلیہ سے میری فون پر بات ہوئی، جو گزشتہ دنوں دہلی آئی تھیں۔ اتفاق سے جس دن سونم وانگچک کی گرفتاری ہوئی، اس صبح میسج پر ان سے بھی بات ہوئی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے یقین دلایا تھا کہ اگر وہ دہلی آئیں گے تو ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہیں۔ اب ان کی اہلیہ سے بھی بات ہوئی ہے اور کہا ہے کہ پارٹی جو بھی خدمت کر سکے گی، اس کے لئے تیار ہے۔اسی دوران بُراڑی سے آپ کے رکن اسمبلی سنجیو جھا نے کہا کہ آج ملک کے سب سے بڑے گاندھی وادی سونم وانگچک جیل میں بند ہیں۔ وہی شخصیت ہیں جنہوں نے گاندھی کے خیالات اور طریقوں کو آگے بڑھایا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے انہیں جیل میں ڈالا، وہی باپو کی سمادھی پر پھول چڑھا رہے ہیں۔ سنجیو جھا نے کہا کہ وہ لوگ باپو کی سمادھی پر تو پھول چڑھا رہے ہیں، لیکن باپو کے افکار پر چلنے والوں کو جیل میں ڈال رہے ہیں۔ آج اہل وطن کو چاہئے کہ سونم وانگچک کے لئے دعا کریں۔ وہ گاندھی وادی طریقے سے اپنی تحریک کو آگے بڑھا رہے تھے، لیکن انہیں جیل میں ڈال دیا گیا۔ آج کا دن دعا کرنے اور تحریک حاصل کرنے کا ہے، تاکہ جس طرح سونم وانگچک نے اپنی جدوجہد کی، ہم سب ان سے تحریک لے کر اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔ادھر آپ کے رہنما عادل احمد خان نے کہا کہ گاندھی جی کی سمادھی پر ہم نے دعا کی اور یہ دعا مانگی کہ وہ مرکزی حکومت کو سدھ بدھ عطا کرے۔ اس دنیا کے سب سے بڑے گاندھی وادی، سماج سدھارک، سائنسداں سونم وانگچک کو لداخ کی لڑائی لڑتے ہوئے مرکزی حکومت نے ملک دشمنی کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ گاندھی جی کے افکار کو مانتے ہیں، یہ لڑائی سونم وانگچک کی اکیلے کی نہیں ہے، بلکہ یہ ملک کے وجود کو بچانے اور گاندھی جی کی سوچ و فکر کو محفوظ رکھنے کی لڑائی ہے۔ تمام اہل وطن ساتھ کھڑے ہوں اور سونم وانگچک کا ساتھ دیں، ان کا حوصلہ بڑھائیں۔ وہ جیل سے ڈرنے والے نہیں ہیں، بلکہ گاندھی جی کے نظریات پر چلنے والے انسان ہیں۔ لیکن آج پورے ملک کو چاہئے کہ گاندھی جی کے افکار کے ساتھ کھڑے ہو کر سونم وانگچک کی حمایت کریں۔

Related posts

وطن عزیز ہندوستان کاآئین متنوع ثقافتوں اور تہذیبوں کا محافظ ہے:مولانا محمد اظہر مدنی

Paigam Madre Watan

Supreme Court Order Violated by ED , Dr. Nowhera Shaik Calls for Fair Investigation

Paigam Madre Watan

پران پرتیشٹھا کے موقع پر، آپ نے مختلف مقامات پر سندر کنڈ کا پاٹھ اور بھنڈارا کیا، وزیر اعلی اروند کیجریوال بھگوان شری رام کی عقیدت میں ڈوب گئے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment