Delhi دہلی

سول سروس امتحان میں 53 مسلم طلبا کی کامیابی روشن تعلیمی بیداری کے آثار

ایم ای پی اقلیتی صدر مطیع الرحمن عزیز و سپریمو ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا اظہار مسرت

نئی دہلی (نیوز ریلیز) آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی سپریمو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے 16اپریل کو سول سروس امتحان کے نتیجوں کے اعلان پر اظہار مسرت وشادمی کی ہے۔ جس میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ملک کی ترقی اور کامیابی و کامرانی کے لئے تعلیم کو سب سے بڑا ذریعہ بتایا ہے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ دنیا کی کسی طاقت نے تعلیم کو دوسرے درجے پر نہیں رکھا ہے بلکہ ہر قوم ، ہر ملک اور ہر زمانے میں یہاں تک کہ ہر مذہب میں تعلیم کو اعلیٰ مقاصد کی حصولیابی اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے سب سے بڑا ہتھیار بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومیں تب تک زوال پذیر رہیں گی جب تک تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں ہو جاتیں۔ لہذا سرکاروں کو تعلیمی معیار کو ترقی اور افزائش دینے کے لئے بڑے سے بڑے بجٹ کا اعلان کرنا چاہئے ۔ کیونکہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقتوں کو زیر کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ مجھے اس بات سے خوشی محسوس ہوئی ہے کہ اس سال پچھلے سالوں سے بلند مقام پر قائم ہوتے ہوئے 53 مسلم طلبا نے سول سروسز کے امتحاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ تعداد مزید اور بڑھے گی تاکہ ملک میں اقلیتوں کی حصہ داری کو منظم انداز میں نافذ کیا جا سکے۔
ان باتوں کی معلومات آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے اقلیتی امور کے کل ہند صدر مطیع الرحمن عزیز نے اپنے جاری ایک پریس ریلیز میں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے بڑی خوشی اس بات کی ہے کہ تعلیم میں اور خاص طور سے انتظامی امور میں پیچھے چھوٹ جانے والے مسلم طبقہ کے طلبا نے 53 کی تعداد میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ ملک بھارت میں مسلمانوں کی تعلیم سے بے رغبتی کو دلچسپی اور روشن مستقبل کی ضمانت کے طور پر نمایاں کرتا ہے۔ دوسری خوشی کی بات یہ ہے کہ میرے آبائی وطن اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں ٹکریا کا پڑوسی گاﺅں سکھوئیا کے باشندہ طالبعلم گوپال کرشن ورما نے سول سروسز کا امتحان پاس کرکے ضلع اور آس پاس کے گاﺅں والوں کو فخر کا مقام عطا کیا ہے۔ اس بات کے لئے گوپال کرشن کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ملک عزیز سے 53 مسلم طلبا کا سول سروسز میں کامیاب ہونا لائق مبارکباد ہے۔ امید کرتے ہیں کہ آنے والے سالوں میں یہ تعداد اور زیادہ بڑھے گی اور اس بڑھتی ہوئی مسلم طبقہ کے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ کافی ہے کہ اگر محنت کیا جائے تو کامیابی بہت دور نہیں ہے۔
مطیع الرحمن عزیز نے مزید اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہمیشہ اعلیٰ مقام پر فائز ہوتے ہوئے سول سروسز کی تیاریوں میں کامیاب بچوں کی تعداد بڑھائی ہے۔ -24 2023 کے رزلٹ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اکیلے (31) اکتیس طلبہ نے سول سروسز کی کامیابی کو یقینی بنایا ہے۔ اس تاریخی کامیابی کیلئے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی سپریمو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اور شعبہ اقلیتی امور کے کل ہند صدر مطیع الرحمن عزیز نے قابل ستائش اور لائق مبارکباد مانا ہے۔ ہماری پارٹی اور اس کی اعلیٰ قیادت ہمیشہ سے تعلیم کی شیدائی رہی ہے۔ جس کے لئے پارٹی سپریمو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے عالمی پیمانے کا مدرسہ ، انجینئرنگ کالج، درجنوں اسکول اور ایک میڈیکل کالج چاولہ سٹی تلنگانہ میں قائم کیا ہے۔ آگے بھی امید ہے کہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ملک میں تعلیمی معیار کو آگے بڑھنے کے لئے بہت سارے اقدامات کریں گی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دوسرے اداروں کی طرح سے بڑے بڑے تعلیمی ادارے کھول کر ملک سے تعلیمی پسماندگی کو دور کرتے ہوئے ملک کی خوشحالی کے لئے کام کریں گی۔
مطیع الرحمن عزیز نے بتایا کہ ہماری پارٹی سپریمو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ہیرا میڈیکل کالج چاولہ سٹی ، تلنگانہ کے نام سے عصری تعلیم کے گہوارہ کے طور پر بہت بڑے رقبے میں قائم کیا ہے۔ قریب تھا کہ اس کا افتتاح عمل میں آئے، لیکن دشمنوں کی سازشوں اور لعین سیاستدانوں نے اپنے تابوت میں اور گھناﺅنی سازشی سیاست میں آخری کیل سمجھتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے خلاف سازش کا جال پھینکا ۔ جس کے سبب جہاں ہزاروں طلبا میڈیکل کی بہترین تعلیم پاتے وہ کام رک گیا اور آگے کی کارروائی شروع نا ہو سکی۔ آج اگر ہیرا میڈیکل کالج کا افتتاح عمل میں آیا ہوتا تو بیشک سول سروس کی تیاری میں بہترین کارکردگی دیکھتے ہوئے اس سمت بھی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اپنا قدم بڑھا چکی ہوتیں، لیکن اللہ ہی دیکھے ان گندی سیاست کے کرنے والوں کو جنہوں نے نہ صرف قوم کو تعلیم سے دور کرنے کی سازش رچی بلکہ ملک کو بھی لاعلمی اور جہالت سے دو چار کرتے ہوئے ہر سمت محتاجگی اور بے بسی کا دور دورہ کیا ہے۔

Related posts

وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے نئے بس روٹ 711A کا افتتاح کیا

Paigam Madre Watan

IGNOU Strengthens Global Presence through a Memorandum of Agreement with ICA Education Pvt. Ltd., Nepal

Paigam Madre Watan

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی کے اعزاز میں استقبالیہ

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar