Articles مضامین

"گلدستۂ دینیات” تعارف و تبصرہ

نام کتاب:   گلدستۂ دینیات (5/حصے)
مصنف   :   مولانا محمد افضل حسین قاسمی
آپ نے یہ مقولہ تو سنا ہی ہوگا: "العلم فی الصغر کالنقش علی الحجر” بچپن کا پڑھا ہوا پتھر کی لکیر جیسا ہوتا ہے، جو مٹائے نہیں مٹتا، یہی وجہ ہے کہ اہلِ علم‌ نے اپنے اپنے زمانوں اور اپنی اپنی زبانوں میں ہمیشہ ایسی کتابیں لکھی ہیں، جو چھوٹے بچے اور بچیوں کے لیے مفید ہوں، اس میدان میں دینی تعلیم و تربیت کے لحاظ سے بھی کافی کام ہوا ہے، بچپن میں جن عقائد و ایمانیات اور اخلاقیات کی تعلیم دی جاتی ہے، بچوں کو جو کچھ سِکھایا جاتا ہے، وہ ذہن و دماغ میں پیوست ہوجاتا ہے، حالات کے اتار چڑھاؤ کے باوجود بھی اس سے ہٹنا مشکل ہوتا ہے، اور ماضی کی وہی دھندلی تصاویر ذہن و دماغ کے اسکرین‌ پر ابھر کر سامنے آجاتی ہیں؛ لہذا اپنے بچوں اور بچیوں‌کو صحیح تعلیم دینا، ان کے لیے اچھی کتابوں کا انتخاب کرنا، گھر اور گھر کے باہر اچھا ماحول فراہم‌ کرنا، ہم سب کی ذمّہ داری ہے، اس سلسلے میں بچوں کی درسیات کے عنوان سے، لائبریریوں میں مختلف کتابیں دستیاب ہیں، جو مکاتب و مدارس اور اسکولوں میں داخلِ نصاب ہیں، ہمارے سامنے اسی انداز کی ایک نئی کتاب "گلدستۂ دینیات” نام کی ابھی ابھی طبع ہو کر آئی ہے، جس کے کل 5/حصے ہیں، جو مختصر بھی ہیں اور مفید بھی۔ "گلدستۂ دینیات” مکاتب و مدارس اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے لکھی گئی ایک خاص انداز کی کتاب ہے، جو ماضی کی بہت ساری کتابوں سے ممتاز ہے، یہ کتاب "گُل” نہیں، "گلدستہ” ہے، یعنی اس کے اندر ایک ہی قسم کے پھول نہیں؛ بلکہ دینیات کے انواع و اقسام کے پھول ملیں گے، پانچ حصوں کی اس کتاب میں طلبہ و طالبات کی عمروں کا خیال رکھتے ہوئے مضامین مرتب کیے گئے ہیں، اس کتاب میں مرحلہ در مرحلہ مخارج حروف، تجوید کے ضروری قواعد، کلماتِ اسلام، ارکان اسلام، اسلامی بنیادی عقائد، منتخب قرآنی آیات، منتخب احادیث، منتخب دعائیں، قرآنی معلومات، سیرت النبی، اسلامی مہینوں کے نام، اسلامی حقوق، اسلامی احکام، اخلاقیات، جنت و جہنم، کفر و شرک، اصلاحی اشعار اور گنتی جیسے چالیس عناوین شامل ہیں، ہر حصے میں دس متنوع عناوین ہیں، مکررات کو حذف کردیا جائے، تو پانچ حصوں میں تقریباً کل تیس عناوین ہوں گے۔ اس کتاب کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں درج مضامین کو ماہانہ کورس کے تحت تقسیم کیا گیا ہے، مقدار بھی اتنی ہی رکھی گئی، جو آسانی سے مکمل ہوجائے، کتاب کی ترتیب میں طلبہ و طالبات کی نفسیات، عمر اور ان کے ذہن کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔
اس کتاب (گلدستۂ دینیات) کے مصنف مولانا افضل حسین‌ قاسمی زید مجدہم ہیں، جو اپنی کم‌ عمری کے باوجود تعلیم و تربیت کے میدان میں اچھا تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے چھوٹی عمروں سے لے کر بڑی عمروں تک کے لوگوں کے درمیان درس و تدریس اور تعلیم و تعلم‌ کا سفر طے کیا ہے، مختلف معتبر اداروں اور متعدد علاقوں میں ان کی خدمات رہی ہیں، دار العلوم سبیل السلام حیدرآباد اور مدرسہ معھد الطیبات للبنات، دربھنگہ جیسے مشہور اداروں سے بھی منسلک رہے ہیں، فی الحال جامعہ ام‌ سلمہ، پرسونی، مدھوبنی، بہار میں شیخ الحدیث کے عہدہ پر فائز ہیں۔ ابھی تک تقریباً ایک درجن کتابیں آپ کے قلم‌ سے منظر عام‌ پر آچکی ہیں، یہ کتاب (گلدستۂ دینیات) مولانا کی ایک نئی تصنیف ہے، جو ابتدائی مدارس، مکاتب، اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے بہت مفید ہے؛ بلکہ یہ انہی کے لیے لکھی گئی ہے، کتاب کا مسودہ میری نظر سے بھی گزرا ہے، جو معتبر اور متنوع ہے، اسے نصاب میں شامل کرنا مفید ہوگا، ضخامت بھی کم ہے، قیمت بھی مناسب ہے، جس کی تفصیل کچھ یوں ہے:
پہلا حصہ: صفحات:64، عام قیمت:40، رعایتی قیمت:30
دوسرا حصہ: صفحات:68، عام قیمت:45، رعایتی قیمت:35
تیسرا حصہ: صفحات:72، عام قیمت:50، رعایتی قیمت:40
چوتھا حصہ: صفحات:96، عام قیمت:60، رعایتی قیمت:50
پانچواں حصہ: صفحات:72، عام قیمت:50، رعایتی قیمت:40
پانچوں حصوں کی مجموعی قیمت: 245، رعایتی‌ قیمت:  195 روپے ہے، ڈاک خرچ آپ کی جانب سے ہوگا۔
دیر نہ کریں، آج ہی صاحبِ کتاب سے اس نمبر (8499832253) پر ربط قائم کرکے اپنا آڈر بک کرائیں اور اس سے مستفید ہوں، ان شاء اللّٰہ یہ کتاب طلبہ و طالبات کے لیے ماضی کی بہت ساری کتابوں سے بہتر ثابت ہوگی، اور گرانی بھی محسوس نہ ہوگی، میں اس کتاب کی تصنیف پر مولانا محترم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ کے حضور قبولیت کی دعا بھی کرتا ہوں۔

Related posts

نئے سال 2024ء کے آغاز پر علمائے نیپال کے سنہرے پیغامات 

Paigam Madre Watan

"मुस्लिम शक्ल वाला व्यक्ति ओवैसी गद्दार "

Paigam Madre Watan

ओवेसी बंधु झूठे नाटककार और भावुकतावादी हैं

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar