Delhi دہلی

ذو القعدہ کاچاند نظرآ گیا

دہلی: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹/ شوال المکرم ۱۴۴۵ھ مطابق ۹ ؍مئی ۲۰۲۴ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ ذو القعدہ ۱۴۴۵ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے۔ چنانچہ متعدد صوبوں سے رؤیت عامہ کی مصدقہ و مستند خبر یں موصول ہوئیں۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کل مورخہ۱۰؍مئی ۲۰۲۴ء کو ماہ ذو القعدہ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ

Related posts

ہیرا گروپ سرمایہ کاروں کو پیسوں کی حصولیابی کا راستہ قانونی کارروائیوں کے درمیان ممکنہ پیشرفت اور امکانات

Paigam Madre Watan

ریونیو منسٹر آتشی نے عہدیداروں کے ساتھ میور وہار فیز 3 میں واقع چھٹھ گھاٹ کا معائنہ کیا

Paigam Madre Watan

جھارکھنڈ میں ایس ڈی پی آئی ہزاری باغ اور راج محل دو لوک سبھا سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔ تائید الاسلام

Paigam Madre Watan

Leave a Comment