National قومی خبریں

مسلم رائے دہندگان سے اظہار تشکر

بیدر۔بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن کی جانب سے بہت سے فلاحی کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ہی بیدر بیٹرمنٹ فائونڈیشن نے ووٹ سے متعلق فکر انگیز ایک بامقصد مہم شروع کی۔ جس میں مسجد واری حلقہ جات بناکر ہر ایریا میں بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن کے ذمہ داران اعزازی و رضاکارانہ طورپر گھر گھر پہنچ کر ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے علاوہ ناموں کے غلط اندراج والے ناموں کو صحیح اندراج کرانے کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی و ملی تنظیموں کے تعاون سے بیدر ضلع کے ہر تعلقہ میں مسلمانوں میں ووٹ سے متعلق شعور بیداری پروگرام کئے گئے تاکہ ا س مرتبہ مسلمانوں میں رائے دہی سے متعلق شعور بیدارہو اور ان کا فیصد بڑھے ۔اس کے علاوہ راست طورپر فون کے ذریعہ رابطہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ووٹ کی اہمیت کیا ہے ۔ووٹ کی شرعی حیثیت شہادت،وکالت،سفارش اور امانت کی ہے۔یعنی ایک ووٹر جب کسی کو ووٹ دیتا ہے تو گویا اس کے دین،اخلاق،اصابتِ رائے،صلاحیت اور صالحیت کی شہادت دیتا ہے،اسی کو اپنے سیاسی معاملات کا وکیل بناتا ہے،اور اسی کے انتخاب کی سفارش کرکے قومی امانت کے بار امانت کو منتخب نمائندہ کے سپرد کرتا ہے۔ووٹ دینا نہ صرف ہماری جمہوری ذمہ داری ہے بلکہ ہمارادینی اور شرعی فریضہ بھی ہے۔ قرآن و حدیث کے مطالعہ کی روشنی میں یہ بات بالکل واضح ہے کہ وو ٹ دینا، انتخاب میں حصہ لینا اور انتخابی تقاضوں کو پورا کرناایک دینی فریضہ ہے۔ ووٹ کا صحیح استعمال صحیح امیدوار کے انتخاب میں کلیدی اور بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔الحمدللہ مذکورہ بالا بیدر بیٹرمنٹ فائونڈیشن اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والی دیگر فلاحی تنظیموں کی محنتوں سے یقینا مسلمانوں کا ووٹنگ فیصد اس مرتبہ بڑھا ہے ۔ایک مصدقہ سروے کے مطابق مسلم علاقوں میں اس مرتبہ ووٹنگ75فیصدبڑھا ہے۔جبکہ گورنمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2019میںمسلم علاقوں میں جملہ 39289تھے جس میں 22704رائے دہی ہوئی تھی۔اور ووٹنگ 57فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس مرتبہ 2024کے انتخابات میں مسلم علاقوں میں رائے دہندگان کی تعداد 44591ہے جس میں 28331مسلمانوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔جملہ مسلم علاقوں میں 63.5فیصد رائے دہی ہوئی ۔اس طرح اس مرتبہ 6.5فیصد سے زائد بڑھا ہے ۔بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن کے صدر و سکریٹری کے ساتھ جمیع عہدیداران و ارکین اور دیگر شریکِ تعاون فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران نے مسلم رائے دہندوں سے اِظہار تشکر کیا ہے جنھوں شدید گرمی میں ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔اس کے علاوہ بیدر بیٹر منٹ فائونڈیشن نے بیدر شہر کو تمباکو و گٹکھا اور منشیات(Grugs) فری شہر، بھکاری(Beggar) فری شہر،بھوک(Hunger)فری شہر،اور نفرت (Hatred)فری شہر بنانا ہے۔بیدر شہر کے عوام کی اس ضمن میں ہمیں بھر پور تعاون عمل چاہئے ۔

Related posts

ہزاروں کی تعداد و پر نم آنکھوں سے جناب محمد زماں رحمہ اللہ سپردخاک

Paigam Madre Watan

ممبئی اردو کتاب میلے کا چوتھا دن : اردو اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ممبئی کی اردو تحریکوں پر مذاکرے ،

Paigam Madre Watan

डॉ. नौहेरा शेख का भारत का विजन बेंगलुरु में लॉन्च

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar