Education تعلیم

کیجریوال کے سرکاری اسکولوں میں بھی CBSE 10ویں بورڈ کے امتحان میں بڑی چھلانگ دیکھی گئی، نتائج 94.2% رہے

نئی دہلی، دہلی کے سرکاری اسکولوں نے سی بی ایس ای 12ویں کے نتائج میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس بار دہلی کے سرکاری اسکولوں کا نتیجہ 96.99% رہا ہے، وہیں پورے ملک میں CBSE 12ویں کا نتیجہ 87.98% رہا ہے۔ نیز کیجریوال کے سرکاری اسکول سی بی ایس ای 10ویں بورڈ میں کارکردگی شاندار رہی ہے۔ اس سال کیجریوال کے سرکاری اسکولوں میں 10ویں بورڈ کے نتائج 94.2 فیصد رہے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے 8.36 فیصد زیادہ ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے اسکولوں نے سی بی ایس ای کے 12ویں کلاس کے امتحان میں 96.99 فیصد کا شاندار نتیجہ حاصل کیا ہے۔ نہ صرف گزشتہ سال ہماری اپنی کارکردگی بلکہ CBSE کی قومی اوسط کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس شاندار کارکردگی پر تمام طلباء ، اساتذہ، والدین اور پورے محکمہ تعلیم کو مبارکباد دی ہے۔اس موقع پر وزیر تعلیم آتشی نے بھی تمام طلباء ، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایک بار پھر دہلی کے سرکاری اسکولوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک میں سب سے اوپر ہیں۔ یہ دہلی کے تعلیمی انقلاب اور ہمارے اساتذہ اور طلباء کی محنت کا نتیجہ ہے کہ کیجریوال کے سرکاری اسکولوں کے نتائج پورے ملک میں بہتر ہو رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ماضی میں دہلی کے سرکاری اسکولوں میں رونما ہونے والی شاندار تبدیلیوں کی وجہ سے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے تئیں والدین کا اعتماد سال بہ سال بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت والدین اور وزیر اعلی اروند کیجریوال جی کے اس اعتماد کو برقرار رکھنے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ ہماری قیادت میں ہم اپنے اسکولوں میں پڑھنے والے ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ جو بچے امتحان میں کامیاب نہیں ہو سکے ان کو پیغام دیتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ جو بچے کسی وجہ سے مین امتحان پاس نہیں کر سکے وہ مایوس نہ ہوں بلکہ سخت محنت کریں اور اپنے نتائج کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال کیجریوال کے سرکاری اسکولوں کے 151429 بچے 12ویں کے بورڈ کے امتحان میں شامل ہوئے تھے۔ جن میں سے 146885 بچوں نے امتحان پاس کیا۔ اس سال نتیجہ 96.99% رہا ہے جو پچھلے سال کے 91.59% سے 5.4% زیادہ ہے اور CBSE کے قومی اوسط سے 9% زیادہ ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال دہلی حکومت کے 307 اسکولوں کا نتیجہ 100 فیصد رہا ہے، جو گزشتہ سال کے 118 کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ ہے۔ اس سال بھی 863 اسکولوں کا نتیجہ 90 فیصد سے زیادہ رہا۔ پچھلے سال کیجریوال حکومت کے 647 اسکولوں کے نتائج 90 فیصد سے زیادہ تھے۔

Related posts

وزیر تعلیم آتشی کے اسکول دوروں کا سلسلہ جاری، اسکول میں طلباء سے پڑھائی پر بات کرکے دن کا آغاز کیا

Paigam Madre Watan

شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیراہتمام ٹرینی ٹیچرس۔ریسڈینٹ مینٹرس ملازمت کے مواقع

Paigam Madre Watan

مانو میں کمپیوٹر سائنس کے تحقیقی رجحانات پر ایف ڈی پی کا آغاز

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar