Education تعلیم

مانو کے ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن میں داخلے جاری

حیدرآباد، شعبہ نظم ونسق عامہ، مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا ایک اہم شعبہ ہے۔ اس کے تحت بی اے، ایم اے اور پی ایچ ڈی کورس چلائے جارہے ہیں۔ ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن دو سالہ ریگولر کورس میں کوئی بھی گریجویٹ جو 40% نشانات حاصل کیا ہو داخلہ کے لئے اہلیت رکھتا ہے۔ داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ پی ایچ ڈی ریگولر کورس 3تا6 سالوں پرمشتمل پروگرام ہے۔ نظم ونسق عامہ اور سیاسیات میں کم ازکم 55 نشانات سے پوسٹ گریجویشن کامیاب امید واروں کو اہلیتی ٹسٹ کے بعد داخلہ دیا جائے گا۔
ایم۔ اے میں داخلے کیلئے 35 سال اعظم ترین عمر کی قید ہے۔ تمام کورسس میں داخلوں کیلئے دسویں، بارہویں یا ڈگری میں اردو بطور مضمون پڑھنا ضروری ہے۔
شعبہ نظم ونسق عامہ میں تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں۔نظم ونسق عامہ کے تمام مضامین میں اردو میں معیاری نصابی مواد دستیاب ہے۔شعبہ میں معیاری تحقیق کا کام بھی جاری ہے۔شعبہ کے کئی طلباءوطالبات NET/SLETامتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اورICSSR-MANF.JRF فیلوشپ حاصل کر رہے ہیں۔شعبہ کا نصاب عصری ضرورتوں سے ہم آہنگ ہے۔شعبہ سے فارغ طلبہ یونیورسٹی، ڈگری کا لجس اور دیگر سرکاری، خانگی اور غیر سرکاری شعبہ جات میں اعلیٰ عہدوں پراپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اسکالرشپ کی قواعد کے مطابق پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے طلباءکو 8000 روپے ماہانہ اسکالر شپ دی جائے گی۔ ایم اے طلبہ کیلئے مرکزی وریاستی حکومتوں کی جانب سے میرٹ کی بنیاد پر اسکالر شپ دستیاب ہیں۔ لڑکے اور لڑکیوں کیلئے کیمپس میں ہاسٹل کی بہترین سہولیات دستیاب ہے۔ یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں طلبہ کیلئے طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ انٹرنیٹ اور وائی فائی اور معیاری کتب خانے کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سہولیات بھی موجود ہیں۔
پی ایچ ڈی میں فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 مئی 2024 ہے۔ ایم اے میں فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30جون2024 ہے۔تمام کورس میں داخلوں کے لئے نتائج کے منتظر امید وار بھی درخواست فارم آن لائن داخل کر سکتے ہیں۔
پراسپکٹس اور آن لائن فارم داخل کرنے کے لیے یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.manuu.edu.in سے رجوع کریں۔ مزید معلومات صدر شعبہ سے ان نمبرات 040-23008449 ، 09705704939 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Related posts

مدرسہ اصلاح معاشرہ علی گڑھ میں عرس قاسمی کا انعقاد

Paigam Madre Watan

محمد جیلانی کو نظم نسق عامہ میں پی ایچ ڈی

Paigam Madre Watan

ریڈ روز پرائمری اور ہائی سکول بیدرکے زیرِاہتمام طلباء اور والدین کے لیے عظیم الشان”ینگ سائنٹسٹ پروگرام” کا انعقاد30/دسمبرکو ہوگا

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar