Delhi دہلی

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام بیسواں آل انڈیا مسابقہ ٔ حفظ و تجویدو تفسیر قرآن کریم ۳-۴ ؍ اگست۲۰۲۴ء کو دہلی میں رجسٹریشن کا عمل جاری

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام حسب سابق امسال بھی ’’اٹھارہواں کل ہند مسابقۂ حفظ وتجوید وتفسیر قرآن کریم‘‘ بتاریخ ۳-۴؍اگست۲۰۲۴ء، مطابق۲۷-۲۸ ؍ محرم الحرام۱۴۴۶ھ بروز ہفتہ، اتواربمقام اہل حدیث کمپلیکس، ابو الفضل انکلیو، جامعہ نگر، اوکھلا نئی دہلی بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے بلاتفریق مسلک بڑی تعداد میں طلبۂ دینی مدارس و عصری جامعات کی شرکت متوقع ہے۔ رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ یہ اطلاع آج مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری اخباری بیان میں دی گئی۔
پریس ریلیز میں مسابقہ کی اہمیت و ضرورت اور افادیت بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ہر سال آل انڈیا مسابقہ ٔ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم بڑے تزک واحتشام کے ساتھ منعقد کرتی ہے تاکہ مسلمانوں کے اندر قرآن کریم کی تلاوت، تجوید وحفظ اور اس کے معانی وتفسیر پر غور وتدبر کا شوق پیدا ہو، ان کی زندگی قرآنی تعلیمات سے ہم آہنگ ہو اور نئی نسل کے اندر مسابقتی ذوق بیدار ہو۔ مقام شکر ہے کہ ان اعلیٰ مقاصد میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ملکی سطح پر اس کے غیر معمولی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ایسے وقت میں جبکہ ہر سطح پر مختلف قسم کی عصبیات کو ہوا دے کر اور مادی جذبے سے سرشار ہوکر آدمی آدمی کا دشمن بنا ہوا ہے، نظام عدل وانصاف پر سوالات اٹھ رہے ہیں، ذات، برادری، دھرم، مذہب اور ازم کے نام پر تشدد ومنافرت کو ہوا دی جارہی ہے ، امن و شانتی کی فضا کو مکدر کرنے کی کوشش ہورہی ہے اور دہشت گردی الگ مسئلہ بن کر کھڑا ہے، قرآن مجید کی روحانی و روشن تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت مزید دوچند ہوجاتی ہے۔ اس لیے کہ قرآن کریم منافرت و مخاصمت، قتل وخوں ریزی ، فساد و بگاڑ اور خوف ودہشت گردی کو مٹا تا ہے اور الفت و محبت، صلاح و فلاح، امن وشانتی اور جان ومال کے تحفظ کی تعلیم دیتا ہے اور ہر طرح کے امتیازات اور عصبیتوں کو ختم کرکے اخوت انسانی کی تعلیم دیتا ہے اور کہتا ہے کہ تم سب ایک ماں باپ کی اولاد ہو۔
پریس ریلیز کے مطابق اس مسابقہ کے کل چھ زمرے ہیں ۔ ہر زمرے میں اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ نقد انعام کے علاوہ توصیفی سند اور دیگر ہدایا سے نوازے جائیں گے ۔ اسی طرح مسابقہ کے تمام شرکاء کو توصیفی سند اور ہدیے دئے جائیں گے۔اس مسابقہ کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ ممتاز حفاظ وقراء کے لیے بین الاقوامی مسابقہ قرآن کریم میں نامزدگی کاامکان ہے۔ واضح ہو کہ امسال بھی ایک طالب علم کی عالمی مسابقہ حفظ قرآن کریم مکہ مکرمہ کے لیے ترشیح عمل میںآئی ہے۔
مسابقہ کی تفصیلات اور فارم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی و صوبائی دفاتر، جریدہ ترجمان اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی ویب سائٹ www.ahlehadees.org اور فیس بک سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

ہمارے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، آج نہیں تو کل سب کچھ ختم ہو جائے گا، دہلی والوں کا کوئی کام نہیں رکنے دیں گے: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کر ے گا ۔عامل ملک

Paigam Madre Watan

امریکہ میں ہندوستانی طالبہ جھانوی کنڈولا کی بدقسمت موت پر فوری کارروائی کی اپیل کی – ایم پی سواتی مالیوال نے وزیر خارجہ مسٹر ایس جے شنکر سے اپیل کی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar