Education تعلیم

اردو یونیورسٹی میں ایم اے ہسٹری میں داخلے جاری

حیدرآباد،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ڈپارٹمنٹ آف ہسٹری میں ایم اے ہسٹری کے کورس میں داخلوں کا عمل جاری ہے۔ ایم اے ہسٹری میں جملہ نشستیں 30 ہیں۔ جن میں داخلہ لینے کے لیے طالب علم کا گریجویشن پاس ہونا ضروری ہے۔ اور داخلے گریجویشن میں مارکس کی بنیادوں پر (میرٹ پر) دیئے جائیں گے۔
پروفیسر رفیع اللہ اعظمی، ہسٹری ڈپارٹمنٹ کے صدر ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہسٹری ڈپارٹمنٹ کے سبھی اساتذہ تجربہ کار اور ملک کے مختلف جامعات سے اعلیٰ سند یافتہ ہیں۔ جنہیں تدریس و تحقیق میں کافی طویل تجربہ حاصل ہے۔ پروفیسر اعظمی کے مطابق مانو کے ہسٹری ڈپارٹمنٹ میں خاص طور پر دکن کی تاریخ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لیے زائد از نصابی سرگرمیاں، سمینار، سمپوزیم اور خصوصی لیکچر بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ جہاں تک ہسٹری میں ایم اے کے بعد روزگار کا سوال ہے پروفیسر اعظمی کہتے ہیں کہ ایم اے ہسٹری کامیاب طلبہ جونیئر لیکچرر کے طور پر کئی ایک سرکاری و خانگی کالجس میں برسرکار ہیں۔ اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے میدان میں بھی ان کے لیے پرکشش مواقع دستیاب ہیں۔ طلبہ کی شخصیت کی نشوونما (Personality Development)اور مقابلہ جاتی امتحان (Competitve Exams)کے لیے اضافی کلاسوں کا خصوصی انتظام ہے۔مزید تفصیلات کے لیے طلبہ یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فون نمبرات 9818754676 یا 9454137901 یا 7007089699 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

Related posts

ہر صنف میں میر کی استادی نظر آتی ہے: ماہرین میر کا خطاب

Paigam Madre Watan

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں  "پروگرامنگ لینگویج سی پلس پلس” پر دوہفتہ کا شاندار کورس کا انعقاد

Paigam Madre Watan

نسیمہ خاتون کو تعلیماتِ نسواں میں پی ایچ ڈی

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar