نئی دہلی ،دہلی کے فوڈ اینڈ سول سپلائیز کے وزیر عمران حسین نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ شاہی عیدگاہ کا فیلڈ معائنہ کیا اور آنے والی عیدالاضحیٰ (بقرعید) کے کامیاب جشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران محکمہ ریونیو، محکمہ صحت، فائر سروس، DUSIB،ایم سی ڈی، بی ایس ای ایس، ڈی جے بی، پی ڈبلیو ڈی سمیت دہلی پولیس کے افسران بھی موجود رہے۔ اس کے ساتھ علاقہ کے سرکردہ لوگ بشمول شری دھرمیندر مہاور، مون عارف، فرقان قریشی، عقیل اجملی، اسلم گھوڑی بھی موقع پر موجود رہے۔فوڈ اینڈ سپلائیز کے وزیر عمران حسین نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید گاہ کے اطراف کی سڑکوں اور گلیوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔ عزت مآب وزیر نے ایم سی ڈی کو ہدایت دی کہ وہ عید الاضحیٰ (بقرعید) کے دوران عیدگاہ کے اطراف کی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کے لیے مناسب صفائی کارکن تعینات کریں۔ وزیر نے ایم سی ڈی اور پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت دی کہ وہ عیدگاہ کے آس پاس کی سڑکوں کے ساتھ گڑھوں اور فٹ پاتھوں کی فوری مرمت کریں۔فوڈ اینڈ سپلائیز کے وزیر عمران حسین نے دہلی جل بورڈ کے عہدیداروں کو عید الاضحی (بقر عید) کے دوران مناسب نکاسی اور صاف پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ عمران حسین نے کہا کہ عیدگاہ کے قریب پانی کے ٹینکرز کا انتظام بھی یقینی بنایا جائے تاکہ نماز کے دوران آنے والے افراد کو پانی مل سکے۔پانی سے متعلق مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر نے DUSIB کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ٹوائلٹ بلاکس اور عوامی سہولیات کے مناسب انتظامات کریں۔اس دوران فوڈ سپلائی کے وزیر عمران حسین نے طبی ٹیم، موبائل ایمبولینس اور ڈیزاسٹر ٹیم کی تعیناتی، سیکیورٹی انتظامات، پولیس ٹیم کی تعیناتی جیسی ضروری اور ہنگامی خدمات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دہلی پولیس کے محکمہ ٹریفک کو بقرعید کے دوران ٹریفک پلان تیار کرنے اور علاقے میں ہموار کام کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔ٹریفک کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔اس دوران وزیر عمران حسین نے عیدگاہ احاطے میں ٹوٹی ہوئی اسٹریٹ لائٹس کا معائنہ کیا اور مقامی رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے معزز وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ڈی ڈی اے کے ساتھ تال میل کریں تاکہ ٹوٹی ہوئی اسٹریٹ لائٹس کو جلد ٹھیک کیا جاسکے اور حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ مقامی باشندے اسٹریٹ لائٹس مسلہ ختم کریں۔اس کے لیے اضافی اسٹریٹ لائٹس بھی لگائی جائیں۔فوڈ اینڈ سول سپلائیز کے وزیر عمران حسین نے حکام سے کہا کہ وہ اپنے کام کے بارے میں چوکس رہیں تاکہ عیدالاضحی (بقرعید) کے موقع پر ہر شہری کو سہولیات آسانی فراہم ہوسکیں ۔ وزیر نے عیدگاہ کی سیڑھیوں اور اردگرد کے علاقے کی مرمت کی ذمہ داری بھی لی جس میں آر ایم سی فرش اور پھولوں کے گملوں کا انتظام بھی شامل ہے۔ وہاں ہریالی کی ضرورت کا بھی ذکر کیا ہے۔