عدالت سے ملی اجازت کمپنی کی طاقت ہے : ڈاکٹر نوہیرا شیخ
نئی دہلی (ریلیز : مطیع الرحمن عزیز) ہیرا گروپ آف کمپنیز کی روح رواں اور سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اس بات کا برملہ دعوی کیا ہے کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز کے لئے سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے ملی اجازت کہ” ہیرا گروپ اپنے کاروبار کو ان سرمایہ کاروں کے ساتھ چلا سکتی ہے جو ان کے ساتھ برقرار رہنا چاہتے ہیں“۔ سپریم کورٹ سے ملی اس سند سے استفادہ کرتے ہوئے ہیرا گروپ آف کمپنیز نے ہیرا گولڈ ٹریڈنگ کے نام سے ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ہیرا ای آر پی ڈاٹ ان کے نام سے اپنا نیا بزنس سن 2024 کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔ اور سرمایہ کار ہیرا گروپ کے بزنس میں کیوں نہ شرکت کرتے ؟ لگ بھگ 25 سال تک بلا ناغہ اور بلا رکے ٹھہرے ہوئے لوگوں کے چوکٹھوں تک ہیرا گروپ سے فائدہ پہنچا کر ایک نسل کو پیدا ہونے سے لے کر جوان ہونے تک۔ بچیوں کی پیدائش سے لے کر شادی ویواہ تک۔ بچے کے پیدائش سے لے کر اس کی مکمل تعلیم تک کا سفر بڑی کامیابی کے ساتھ طے کیا ہے۔ ہر معاشرے میں کچھ لالچی اور بگڑے ہوئے لوگ ہوتے ہیں۔ ہیرا گروپ میں بھی کچھ بہکائے ہوئے لوگوں نے سرمایہ کاری کے طور پر شرکت کیا اور کمپنی کو تھوڑی دیر کے لئے توقف میں ڈال دیا۔ اس بات کی دلیل ہر گز نہیں ہے کہ لوگوں کی ضرورتیں ختم ہو گئیں، اور کچھ سود خوروں کی گندی کوشش اور سازش کے عوض حلال تجارت کے سفر کو روک دیا جائے یہ کہیں سے کہیں تک کسی کتاب میں لکھا ہوا نہیں ہے۔ جب تک دنیا قائم رہے گی ایمان والے اللہ اور اس کے رسول کے احکام اور فرامین کے مطابق سود سے نفرت کرتے اور اس سے بچتے رہیں گے اور ایمان ویقین اور اللہ کی خشیت رکھنے والے اللہ کے احکام کے مطابق حلال تجارت کرتے رہیں گے۔
تفصیل کے مطابق سن 2024 کے اولین مہینے سے ہیرا گروپ آف کمپنیز نے اپنا نیا بزنس لانچ کر دیا اور سرمایہ کاری کے دروازے کھولتے ہوئے ہیرا گروپ اور عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ پر بھروسہ رکھنے والے سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت دی۔ ملی جانکاری کے مطابق ہیرا گولڈ ٹریڈنگ میں ہر مہینہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں اور ماہانہ ساٹھ اور چالیس فیصد کے حصہ داری سے فائدہ رقم حاصل کرکے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ تعداد اچانک لاکھوں کی تعداد میں اس وقت بڑھ جائے گی جب کمپنی کے پرانے سرمایہ کاروں کو ان کی امانتیں سپریم کورٹ کے وعدے کے مطابق حاصل ہو جائے گی۔ اور رہی بات ہیرا گروپ پر بھروسے کی تو یہ بات قابل دید ہے کہ لاکھ آزمائشوں کے باوجود ہیرا گروپ کے پرانے سرمایہ کاروں کی پچاس فیصد تعداد نے کمپنی میں سرمایہ کاری میں تسلسل کیا ہے۔ یعنی کہ جب عدالت نے یہ اندازہ کرنے کے لئے ہیرا گروپ کو پابند قرار دیا کہ کمپنی پتہ کرے کہ کتنے لوگ کمپنی سے جانا چاہتے ہیں، اور کتنے لوگ کمپنی میں رہنا چاہتے ہیں، تو حیرت اور خوشی کی بات یہ کھل کر سامنے آئی کہ کل تعداد کے پچاس فیصد سرمایہ کاروں کی آبادی نے خود کو کمپنی میں تسلسل کیا اور کمپنی کے ساتھ تجارت میں مسلسل تجارت جاری رکھنے کو ترجیح دیا۔ لہذا جس وقت سپریم کورٹ کے انصاف کی مدد سے ہیرا گروپ کے لوگوں کو سرمایہ میسر ہو گا۔ ایک بار پھر سے کمپنی اپنی پرانی آب وتاب کے ساتھ اپنی تجارت میں آگے بڑھتے ہوئے آسمان کی بلندیوں کو چھو کر حاسدوں کے حسد میں مزید اور اضافہ کرے گی۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ پہلے جیسی سازش اور کمپنی کو رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، کیونکہ ہیرا گروپ آف کمپنیز نے اپنی اگنی پرکشا دے دی ہے۔ یعنی کہ ہیرا گروپ نے اپنی صداقت اور حقانیت کا لوہا منواتے ہوئے سپریم کورٹ سے سند پر مہر ثبت کرا لیا ہے کہ کمپنی پایہ دار اور زمینی سطح پر ملک اور قوم کے لئے ہیرا گروپ سچ اور حق اور بنیادی طور پر کام کر تی رہی ہے۔
ویسے دیکھا جائے تو ہیرا گروپ آف کمپنیز کے سرمایہ کاروں کو چار حصوں میں تقسیم دیکھا جا سکتا ہے۔ پہلی قسم ان کی جنہوں نے کمپنی میں خود کے سرمایہ کو برقرار رکھتے ہوئے کمپنی کی تجارت میں تسلسل کرنے کو ترجیح دیا ہے۔ دوسرا درجہ ان لوگوں کا ہے جنہوں نے کمپنی سے اپنی ضروریات کے مطابق کچھ پیسے نکالنے اور کچھ پیسوں کے ساتھ کمپنی میں تسلسل کرنے کو اپنا حتمی فیصلہ بنایا ہے۔ تیسرے وہ لوگ ہیں جنہوں نے کمپنی سے اپنی تمام سرمایہ کاری ہر حالت میں واپس طلب کی ہے۔ چوتھی قسم ان لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنی امانتوں کو حاصل کرنے کے لئے سرکاری دفاتر اور ایجنسیوں کا راستہ اختیار کیا ہے۔ کل ملا کر ان چاروںقسم کے لوگوں کے ساتھ کمپنی انصاف کا تقاضا رکھے گی اور عدالت کی رہنمائی میں ان کے ساتھ معاملہ کرے گی۔ ہیرا گروپ کا کل معاملہ 5500 کروڑ کا ہے۔ اس طرح سے ان مندرجہ بالا میں درج چار قسم کے لوگوں میں تقسیم کاری کا معاملہ سمجھا جائے تو یہ معاملہ ہیرا گروپ کے لئے محض چٹکیوں کا معاملہ ہے، اور یہ بھی حق اور سچ بات ہے کہ دوران حبس کمپنی نے سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد کو زیور اور نقدی کے ساتھ اور بینک اکاﺅنٹ کے کھلنے کے وقت بھی بہت ساری امانتیں لوگوں کو سونپی ہے۔