Delhi دہلی

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اردو فارسی اور موسیقی کلاسز کے تحت تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اردو فارسی اور موسیقی کلاسز کے آن لائن کورس کا چوتھا بیچ مکمل ہو ا۔ یہ بیچ جولائی سے شروع ہوا تھا اور دسمبر میں ہونے والے امتحان کے بعد کامیاب ہونے والے طلبا کے لیے تقسیم اسناد کا پروگرام ایوان غالب میں منعقد کیا گیا۔ پروفیسر امیتاب چکرورتی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس، دہلی یونیورسٹی نے اس جلسے میں بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی اور اپنے ہاتھوں سے طلبا کو اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمارے یہاں مثل مشہور ہے کہ گرو مل جاتے ہیں چیلا نہیں ملتا، لیکن آج اس پروگرام میں شریک ہو کر مجھے لگا کہ سچی لگن ہو تو اچھے گرو اور چیلے سبھی مل جاتے ہیں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے اردو، فارسی اور موسیقی کلاسز کا چوتھا بیچ مکمل ہوا اور ہم تقسیم اسناد کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبا کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اردو فارسی کے استاد جناب طاہر الحسن نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا میں اس موقع پر ڈاکٹر نرملا جوزف جن کی عمر 85 برس ہے اور پیشے سے ایک ڈاکٹر ہیں، اور پروفیسر صفیہ بی جو کیرالہ یونیورسٹی سے رٹائرڈ ہیں کا خصوصی ذکر کرنا چاہتا ہوںکہ انھوں نے صرف ذاتی شوق اور جذبے کی بنیاد پر اردو فارسی سیکھی اور نمایاں کامیابی حاصل کی۔ موسیقی کے استاد جناب عبدالرحمٰن نے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے ہونے والی موسیقی کلاسز کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے ایک طالب علم ٹی وی سیریل ’سارے گاما‘ میں عنقریب حصہ لینے جا رہا ہے۔

Related posts

مولوی محمد باقرآزادی کی جنگ میں شہید ہونے والے اولین صحافی تھے: معصوم مرادآبادی

Paigam Madre Watan

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنی اہلیہ کے ساتھ سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی کے گھر جاکر ملاقات کی

Paigam Madre Watan

عام آدمی پارٹی کی ‘میں بھی کیجریوال’ دستخطی مہم 30 دسمبر تک چلے گی،

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar