نئی دہلی, اوکھلا اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والاعلاقہ شاہین باغ کی ٹھوکر نمبر 7کی پلیاں تقریبا 15دن پہلے اس مقصد سے مسمار کر دی گئی تھی کہ پلیاں کو دوبارہ بنایا جائے گا ۔ اب چونکہ پلیاں کو ٹوٹے ہوئے 15دن سے زائد ہوچکے ہیں جس کے سبب مقامی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ آج ٹھوکر نمبر 7 1/2 کے قریب B-151/A کے رہائشی پلیا کی تعمیر کے اپنے مطالبے کے لیے جمع ہوئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ایم ایل اے امانت اللہ خان کی موجودگی میں پلیاں کو مسمار کر دیا گیا تھا جس سے رہائشیوں بالخصوص بزرگوں کو آنے جانے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ اس موقع پر خواتین اور اسکول کے بچے سمیت بزرتوں نے مقامی رکن اسمبلی امانت اللہ خان سے پلیاں کا تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کروانے کی اپیل کی۔
next post
Related posts
بھارت جوڑو نیائے یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس آفس پرتاپ گڑھ پہنچ کر میڈیا کے ساتھیوں سے بات چیت کرتے راجیہ سبھا سانسد اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچہ کے صدر عمران پرتاپ گڑھی
Click to comment

