Delhi دہلی

اقراء پبلک اسکول سونیا وہار میں تقریب یومِ آزادی کا انعقاد

آج مشرقی دہلی کراول نگر کے اقراء پبلک اسکول سونیا وہار میں یومِ آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا پروگرام کی نظامت محمد انصاف سنابلی صاحب نے کی اور صدارت کا فریضہ اسکول کے مینجر جناب صلاح الدّین صاحب نے بحسن خوبی انجام دی، پروگرام کا آغاز درجہ سوم کے طالب علم محمد اسد ابن سعود احمد نے تلاوت کلام پاک سے کی اور حمد باری تعالیٰ نرگس امتیاز احمد نے عمدہ مترنم آواز میں پیش کی وہیں دہم کی طالبہ گڑیا زین الدّین نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نہایت ہی خوش لحن اور دلکش آواز میں پڑھ کر سامعین کو مسحور کردیا، پروگرام میں طلباء و طالبات نے یومِ آزادی کے پر اردو انگلش اور ہندی زبانوں میں تقاریر پیش کرکے اس دن کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا ۔ کے جی کلاس سے دہم جماعت تک کی طالبات نے قومی ملی نظمیں پڑھی اور قومی و ثقافتی پروگرام پیش کی ۔ اس کے بعد نویں جماعت کی طالبہ شائستہ اکرم نے اپنے ہم جماعت کے ساتھ قومی ترانہ ” سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا” نہایت ہی اچھی اور دلکش آواز میں پڑھ کر سامعین کو مسحور کر دیا،
مہمان خصوصی کے طور پر جناب کمال الدّین سنابلی صاحب نے اپنے خطاب میں مسلم اسلاف کی قربانیوں کا ذکر کیا اور دیگر مہمانان تلقین کی کہ ایک وقت کھانا کم کھائیں لیکن اپنے بچے کو ضرور پڑھائیں کیونکہ بچے ہی ہمارے ملک کے معمار ہیں۔ اقراء پبلک اسکول کے خاص ذمہ دار اور سونیا وہار مارکیٹ کے سرپرست اسلم پردھان جی نے تاثراتی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی آزادی جتنا دیگر مذاہب کے لوگوں کا رول رہا ہے اس کہیں زیادہ مسلمانوں کا ہے لیکن افسوس صد افسوس آج اس ملک کے مسلمانوں کو باہری قرار دیا جاتا ہے ان کو آتنک وادی اور ان کے مدارس کو آتنک کا اڈہ قرار دیا جاتا ہے حالانکہ اسی مدارس سے مجاہد آزادی ابوالکلام آزاد پیدا ہوئے اے جے پی عبدالکلام پیدا ہوئے جو میزائل مین کہلائے وہیں اقراء پبلک اسکول کے مینجر جناب صلاح الدّین صاحب نے کہا کہ ملک کی آزادی میں مسلمانوں کا بہت بڑا کردار رہا ہے، نیز انہوں نے بھائی چارگی اور محبت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو آزاد کرانے میں تمام مذاہب کے لوگوں کا ہاتھ رہا ہے جو بھائی چارے کا سبق دیتا ہے اور بھائی چارے ہی کے ذریعہ ملک ترقی کرسکے گا۔ ہمیں سب سے پہلے ایک سچا وفادار، محب وطن اور ہندوستانی بن ملک کی ترقی اور تعمیر ایک اہم کردار ادا کرنا چاہیے جس سے ملک مظبوط ہوگا اور ترقی ہوگی، پروگرام اختتام میں اسکول کے پرنسپل جناب محی الدّین آزاد صاحب نے تمام اساتذہ اور طالبات کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں اور محنتوں کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف تحسین کی انہوں نے طالبات و اساتذہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کے لیے ایک مقصد تعین کیجئے اور کچھ بننے سے پہلے آپ سب پہلے ایک اچھا انسان بننے کی کوشش کیجئے نیز اخیر میں طالبات اقراء نے ترانہ اقراء ” ہم گل ہیں اقراء گلشن کے، مہکا ہوا اسکا دامن ہے” پڑھ کر مجلس پر سکتہ طاری کردیا اس کے بعد خاتمے کا اعلان کیا گیا،

Related posts

जामिया निस्वान अस्सलाफिया तिरूपति में बकराईद की छुट्टी

Paigam Madre Watan

The Heera Group of Companies made a grand entrance into the investment arena.

Paigam Madre Watan

हीरा ग्रुप मेंबर्स सपोर्टर्स एसोसिएशन (एचजीएमएसए) का गठन

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar