Delhi دہلی

ہمارا ترنگا جھنڈا ہماری قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے

یوم آزادی کی مناسبت سے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا خطاب

نئی دہلی (ریلیز : مطیع الرحمن عزیز) درجنوں تنظیموں کی روح رواں، ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او اور ماہر تعلیم و آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کل ہند صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ہیرا گروپ کے صدر دفتر حیدر آباد میں 15 اگست یوم آزادی کے موقع پر جھنڈا فہرا کر سلامی دی اور عام سے خطاب کیا۔ قوم کے نام اپنے خطاب میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے تمام ہم وطنوں کو یوم آزادی کی بہت بہت مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ ہمارا قومی تہوار ہمیں اتحاد اور قربانی کے ایک صف میں کھڑا کرتا ہے۔ یہ قومی تہوار ہمیں اس بات کا جذبہ دیتے ہیں کہ ملک کی مٹی سے اناج کھانے والا ہر شخص ہمارا اپنا پریوار ہے۔ ہمیں اتحاد کے اس تانے کو بانے کو ہمیشہ بچا کر رکھنا ہے۔ جس سے ہماری دنیا میں جو ایک پہچان ہے وہ قائم رہے۔ دنیا کے دوسرے ملکوں میں کالے گورے کا فرق، عربی عجمی کا فرق، شہری دیہاتی کا فرق، ہر فرق لوگوں کو الگ الگ صفوں میں کھڑا کر دیتا ہے۔ لیکن یہ آزادی کا جشن اور تہوار ہمیں ہمارے تمام ہم وطنوں کے ساتھ کھڑا کرکے دنیا کے سامنے فخر کرنے کا موقع میسر کرتا ہے۔ اللہ رب العالمین تمام غلط طاقتوں اور نفرتی لوگوں سے ہمارے ملک کی حفاظت کرے اور ترقی و کامیابی ہمارے ملک کا مقدر ہو۔
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ جب ہم تاریخ کے صفحات کو پلٹتے ہیں تو ہمیں ہمارے دیش کی قربانی کا احساس ہوتا ہے، بلکہ ہمیں اس حب الوطنی کے جذبہ کا اندازہ بھی نہیں ہو سکتا ہو ہمارے شہیدوں اور آزدی کی جنگ لڑنے والے ملک کے سپوتوں نے دی تھی۔ تاریخ لکھتا ہے کہ انگریز آفیسر جب دہلی سے میرٹھ کی طرف سفر کرتا ہے تو اس درمیان کوئی ایسا درخت خالی نہیں ہوتا جہاں شہیدوں کی لاشیں مار کر نہ لٹکائی گئی ہوں۔ لہذا اس آزادی کے جذبے کو ہم کبھی بھی سمجھ نہیں سکتے، لیکن حب الوطنی کا جذبہ رکھنے کے ساتھ ہمیں اس بات کا ہمیشہ گمان رکھنا چاہئے کہ کبھی اگر دیش کو ہمارے خون کی ضرورت پڑی تو ملک کی آن بان شان اور شوکت کے لئے ہم اپنی زندگیوں کو قربان کرنے سے دریخ نہیں کریں گے۔ ہمارا دیش دنیا میں گنگا جمنی تہذیب کا وہ گہوارہ ہے جہاں ہر نسل ، ہر مذہب اور فرقہ اور برادری کے لوگ شیر وشکر کی طرح رہتے ہیں۔ اس اتحاد کے گہوارے کو کبھی کسی کی نظر نہ لگے ہماری ایسی کوشش اور دعا ہونی چاہئے۔ ہم اپنے دیش کو ترقی کے اعلیٰ منازل طے کرانے کے لئے ہمہ وقت مستعد اور متحرک رہیں تاکہ ہمارا دیش دنیا کے دوسرے ملکوں کے ساتھ فخر کے ساتھ کھڑا رہ سکے۔
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا ہے کہ ہر سال 15 اگست کو ملک گیر سطح پر یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ موجودہ دور میں ملک ہندوستان کے اندر جمہوری اقدار اوراس کے سماجی وسیاسی تانے بانے کو غیرمعمولی نقصان پہچایا گیا ہے، جس سے ملک نفرت کے بارودی ڈھیروں پر جا رہا ہے۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی اور اپنے اسلاف کی خدمات کو اس طرح نہیں یاد کیا، یا کرایا، جیسا کہ ہماری ذمہ داری تھی۔ امید ہی نہیں یقین بھی ہے کہ ہم اپنے مجاہدین آزادی نیز اسلاف کی قربانیوں کے حوالے سے اپنے جلسوں میں مثبت انداز میں گفتگو کریں گے۔عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ آج جب کہ ہمارے ملک کے اندر آزادی کی سالگرہ منائی جارہی ہے، ہمارے لیے یہ لمحہ فکریہ بھی ہے کہ ہم محض یوم آزادی کا جشن نہ منائیں، بلکہ اپنے حقوق کی بازیابی کے ساتھ ملک کے سسٹم میں اپنی حصہ داری بھی طلب کریں؛ کیوں کہ بحیثیت ایک شہری ہم سب کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ ہم سب ہندوستان کی تحریک آزادی میں بہت آگے آگے رہے ہیں، ہمارے اسلاف نے جنگ آزادی میں بھرپور حصہ لیا تھا۔ یہ بات بہت مضبوطی کے ساتھ کہنے میں کسی تامل کی ضرورت نہیں اورنئی نسل کو آزادی فکر و انصاف، مساوات اور امن عامہ کی اہمیت سے آگاہ کریں۔
خلاصہ کلام کے طور پر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے زور دیتے ہوئے اس بات کا برملہ اظہار کیا کہ ملک کے کچھ نفرت پسند لیڈران کی وجہ سے ہمارے ملک کے بھائی چارہ اور آپسی تانے بانے کو چوٹ پہنچ رہی ہے۔ ان نام نہاد فرضی نیتاﺅں نے اپنی چالاکی اور ماسٹر مائنڈ کی حیثیت سے جذباتی تقریریں کرتے ہوئے ملک کے عوام میں غم و غصہ کی پرت قائم کر دی ہے، جب کہ یہ بات ہر باشعور اور پڑھا لکھا شخص جانتا ہے کہ ایسے نفرتی لوگوں کا اپنی اکیلی حیثیت بچانے کی یہ اوچھی حرکت ہے، لیکن عام لوگ اس بات کو نہیں سمجھ پاتے ۔ اس طرح سے ہمارے فرائض مزید اور بڑھ جاتی ہیں کہ ہم ان نفرتی لوگوں کی پہچان ملک کے باشندوں میں کرائیں، تاکہ ہمارا ملک بھائی چارہ پر قائم رہتے ہوئے ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکے۔

Related posts

جاپان کے فوکوکا شہر اور دہلی کے درمیان دوستی کے تبادلے کے معاہدے میں تین سال کی توسیع: اروند کیجریوال

Paigam Madre Watan

کمپنی سے پیسے واپسی پر 50 فیصد افراد نے تسلسل کرنے کا کیا اعلان

Paigam Madre Watan

جب وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی تو بی جے پی کی مرکزی حکومت نے ای ڈی کی طرف سے ایک اور نوٹس بھیج کر اپنی مایوسی اور پریشانی ظاہر کی: دلیپ پانڈے

Paigam Madre Watan

Leave a Comment

türkiye nin en iyi reklam ajansları türkiye nin en iyi ajansları istanbul un en iyi reklam ajansları türkiye nin en ünlü reklam ajansları türkiyenin en büyük reklam ajansları istanbul daki reklam ajansları türkiye nin en büyük reklam ajansları türkiye reklam ajansları en büyük ajanslar